ہانگ کانگ فٹ بال ایسوسی ایشن نے ہیڈ کوچ جورن اینڈرسن کے معاہدے میں دو سال کی توسیع کردی

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –10  MAY

ہانگ کانگ ، 10 مئی: ہانگ کانگ فٹ بال ایسوسی ایشن (ایچ کے ایف اے) نے ہیڈ کوچ جورن اینڈرسن کے معاہدے میں مزید دو سال کی توسیع کر دی ہے۔ایچ کے ایف اے نے ایک بیان میں کہا ،’ اینڈرسن کو پہلی بار 13 دسمبر 2021 میں ہیڈ کوچ کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔ ایک کھلاڑی اور کوچ کے طور پر اپنے بھرپور تجربے کے ساتھ ، وہ ہانگ کانگ کی ٹیم میں کھیلنے کے زیادہ دباؤ کو سنبھال سکتے ہیں۔ایچ کے ایف اے نے مزید کہا’ان کی ہدایت پر، ہماری ٹیم نے 50 سال سے زائد عرصے کے بعدکووڈ- 19 کی وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والی رکاوٹوں پر قابو پاتے ہوئے اے ایف سی ایشین کپ کے لیے کوالیفائی کیا۔’اپنے معاہدے میں توسیع پر اینڈرسن نے کہا کہ ان کی ٹیم صحیح راستے پر ہے اور مستقبل میں اچھے نتائج کی منتظر ہے۔مجھے امید ہے کہ اے ایف سی ایشین کپ کے فائنل کے لیے ایک اچھی ٹیم تیار کروں گا اور فیفا ورلڈ کپ اور اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز کے آئندہ نئے راؤنڈ میں بھی اچھے نتائج حاصل کروں گا۔ ہمارے پاس بہت دلچسپ کام ہے اور مجھے یقین ہے۔” وہ ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔