TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –12 MAY
نئی دہلی، 12 مئی: ممبئی نے ہندوستانی کرکٹ میں بہت سے لیجنڈ بلے باز پیدا کیے ہیں اور ایک اور ممبئیکر جو ٹاٹا آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کے کیمپ میں مسلسل سرخیوں میں ہے ، اس کا نام یشسوی جیسوال ہے۔ یشسوی جیسوال نے اپنی دھماکہ خیز بلے بازی سے ٹاٹا آئی پی ایل میں طوفان برپا کر دیا ہے اور کل رات ٹاٹا آئی پی ایل کی تاریخ کی تیز ترین نصف سنچری بنا کر ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کر لیا ہے۔ بائیں ہاتھ کے اسٹائلش اوپنر نے کے کے آر کے خلاف صرف 13 گیندوں پر اپنی ففٹی بنائی، جوکے کے آڑ بولنگ اٹیک کے خلاف اب تک کی دوسری تیز ترین ٹی۔20 ففٹی ہے۔
کے کے آر کے خلاف باصلاحیت نوجوان کی شاندار بلے بازی سے متاثر ہو کر ہندوستان کے سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ کا ماننا ہے کہ جیسوال قومی سلیکٹرز کو اپنی صلاحیتوں کا نوٹس لینے اور انہیں ہندوستانی ٹیم میں شامل کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔
اسٹار اسپورٹس اسٹوڈیو سے ہربھجن نے کہا، ’’یشسوی جیسوال نہ صرف ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں، بلکہ وہ مسلسل اپنے بلے کی چمک سے اسے توڑتے نظر آر رہے ہیں۔ انہوں نے گھریلو کرکٹ کی اپنی بہترین فارم کو آئی پی ایل میں پہنچادیا ہے۔ وہ ایک بہترین ہنر ہے‘‘۔
دریں اثنا، ہندوستان کے اسٹار اسپنر یوزویندر چہل نے ٹاٹا آئی پی ایل میں ایک اہم سنگ میل کو چھو لیا۔ راجستھان رائلز کے لیگ اسپنر نے نہ صرف دوبارہ پرپل کیپ حاصل کر لی بلکہ وہ ٹورنامنٹ کی تاریخ کے سب سے کامیاب گیندباز بھی بن گئے ہیں۔
آئی پی ایل میں چہل کی مسلسل کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے ہندوستان کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے کہا کہ ہریانہ کا یہ کرکٹر بلے بازوں کے دماغ سے کھیلتا ہے۔
ہربھجن نے کہا،’’یوزویندر چہل فارمیٹ نہیں کھیلتے ہیں، وہ بلے بازوں کے دماغ سے کھیلتے ہیں۔ وہ پوری طرح اپنے دماغ سے گیند بازی کرتے ہیں اور اپنی گیندوں پر چھکے لگنے سے نہیں ڈرتے ہیں۔ وہ کریز کا سب سے اچھا استعمال کرتے ہیں۔ بلے بازوں کے لیے اسے کھیلنا مشکل ہے‘‘۔