TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -16 JUNE
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی) بھراٹھی پنچایت کے وارڈ نمبر 8میں جمعرات کی دیر شب آگ لگنے سے کرانہ دوکان سمیت چار گھر جل کر خاکستر ہو گیا اس واقعہ میں ایک بكری کی جھلس کر موت ہوگئی کرانہ دوکان میں رکھا سامان بھی جل کر تباہ ہو ہونے سے تاجر سنجور شاہ کو لگ بھگ دو لاکھ روپے کا معاشی نقصان ہوا ہے آتش زدگی کے واقعہ میں صاحب جان ،منظور شاہ ، سنجور شاہ، و جلیشر سہنی، کا کھپڑے کا مکان جل کر راکھ ہو گیا آتش زدگی کے اس واقعہ میں لگ بھگ پانچ لاکھ روپے کا معاشی نقصان کا اندازہ انتظامی سطح سے لگایا جا رہا ہے بتایا جاتا ہے کہ بجلی کے تار کی چنگاری گھر پر گرنے کے بعد آگ کی تیز لپٹیں نے ایک کے بعد ایک گھر کو اپنے زد میں لے لیا سبھی گھروں میں رکھا اناج،کپڑا، فرنیچر، کرانہ دوکان کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا آگ پر قابو پانے کے لئے مقامی لوگوں نے چاپاکل سے بالٹی میں پانی بھر کر کافی مشقت کر آگ کو بجھانے کی کوشش کی تب موقع پر پہنچی سمری تھانہ کی فائر بریگیڈ گاڑی کی مدد سے آگ پر قابو پایا جا سکا بجلی نہیں ہونے کے سبب آس پاس کے لوگ موٹر پمپ کا استمعال نہیں کر سکے آگ کیسے لگی اسکا صحیح پتا نہیں چل سکا لیکن لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی چنگاری سے آتش زدگی کا واقعہ پیش آیا ہے اس واقعہ میں صاحب جان شاہ، منظور شاہ، سنجور شاہ، و جليشر سہنی کا گھر جلنے کے بعد مایوسی دیکھی جا رہی ہے مقامی سابق پیکس صدر مراری پرساد سنگھ، ویکاس سنگھ، جٹاشنکر سنگھ، منوج سنگھ، نے بتایا کہ رات قریب ایک بجے اچانک آگ کی لپٹیں نے بھیانک روپ اختیار کر لی اور یہ محض اتفاق تھا کہ شدید گرمی کے درمیان ہوا کی رفتار دھیمی تھی نہیں تو کئی گھر آگ کی زد میں آجاتے شدید گرمی و بجلی نہیں ہونے کی وجہ سے زیادہ تر لوگ گھر کے باہر تھے آگ کے شعلے کو دیکھ مقامی لوگوں نے چا پاکل سے بالٹی میں پانی بھر کر آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کر دی سمری تھانہ کی فائر بریگیڈ گاڑی کے ساتھ پہنچی پولیس نے آگ پر قابو پایا بی جے پی لیڈر جٹا شنکر سنگھ نے اس واقعہ کی اطلاع ایم ایل اے مراری موہن جھا و سی او چودھری بسنت کمار سنگھ کو دیکر سرکاری امداد کا مطالبہ کیا ہے مقامی لوگوں کا کہنا ہےکہ آتش زدگی میں جن لوگوں کا گھر جل کر خاکستر ہو گیا ہے نہایت غریب ہیں اسی لیے مقامی لیڈران نے متاثرہ خاندان کے لئے سرکاری امداد کا مطالبہ کیا ہے