TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -11 JUNE
وارانسی، 11 جون :اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ بی جے پی ہندوستان کی ترقی اور عالمی سطح پر انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی کوشش سے بی جے پی کارکنوں میں یہ جذبہ پیدا کرنے کے لیے آج تمام ریاستی اسمبلیوں میں ٹفن میٹنگز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔وزیر اعلیٰ نے وارانسی میں اتوار کی سہ پہر کینٹ اسمبلی حلقہ کے کیلاش مٹھ میں بی جے پی کی طرف سے منعقدہ ٹفن میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کاشی میں ٹفن میٹنگ میں شرکت کے بعد خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب نے 9 برس میں ہندوستان کی بدلتی ہوئی تصویر دیکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014 سے پہلے کا بھارت اور اس کے بعد کا بھارت ہمارے سامنے ہے۔ حکومت کے تئیں عوام میں غصہ، ناراضگی اور عدم اعتماد دیکھا جا رہا تھا۔ ہر روز ایک نئی کرپشن سامنے آتا تھا۔ اندرونی اور بیرونی سلامتی خطرے میں تھی لیکن پچھلے 9 برس میں ہم نے بدلتا ہوا ہندوستان دیکھا ہے۔
ٹفن میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگر آج کا ہندوستان دوستی نبھانا جانتا ہے تو دشمن کا جواب دینا بھی جانتا ہے۔ ملک کی داخلی اور خارجی سرحدیں آج مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج ہندوستان دنیا کی پانچویں معیشت ہے۔ اگلے دو تین سالوں میں ہم دنیا کی تیسری بڑی معیشت بننے جا رہے ہیں۔ مشرق کی ریاستیں میں کبھی عسکریت پسندی عروج پر تھیں، آج ان ریاستوں میں بی جے پی کی حکومت کے ساتھ وہ ترقی اور نئے اعتماد کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملک میں ثقافتی ورثے کے احترام کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔ کاشی وشوناتھ دھام، اجودھیا کے رام مندر، کیدارناتھ مندر وزیر اعلیٰ مودی کی قیادت کا نتیجہ ہے۔