TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -26 JUNE
سنگھواڑہ دربھنگہ ( محمد مصطفی) اتر بیل جالے سڑک پر نگر پنچایت بھرواڑہ بازار میں آٹو و ٹریکٹر کی ٹکر میں آٹو پر سوار خاتون شدید طور پر زخمی ہو گئی زخمی خاتون سنگھواڑہ تھانہ حلقہ کے منیکولی گاؤں باشندہ رام پرساد داس کی بیوی شیلو دیوی کو علاج کے لئے سنگھواڑہ سی ایچ سی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے بتایا گیا ہے کہ شیلو دیوی اپنے شوہر رام پرساد داس کے ساتھ آٹو سے سیتامڑھی ضلع کے نان پور سے اپنے گھر لوٹ رہی تھی اسی اثنا میں بھرواڑہ بازار میں لگے جام کے درمیان آٹو کے بغل میں جیسے ہی ٹریکٹر آیا کہ ٹریکٹر کے ٹیلر کے پیچھے والے حصہ میں نکلا نوکیلا راڈ خاتون کے سینے میں داخل ہو گیا جسکے سبب وہ شدید طور پر زخمی ہوگئی زخمی خاتون کے شوہر رام پرساد داس نے بتایا ہے کہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ نان پور اپنے بہن کے یہاں آم لے کر گئے تھے وہاں سے اپنی بیوی کے ساتھ گھر آنے کے دوران بھرواڑہ بازار میں یہ حادثہ پیش آیا انچارج میڈکل آفسر ڈاکٹر پریم چند نے خاتون کی حالت تشویش ناک بتائی ہے