اروند کیجریوال نے مرکزی حکومت پرسادھا نشانہ

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -18 JUNE

نئی دہلی18جون: عام آدمی پارٹی (عآپ) کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اتوار کو بالواسطہ طور پر مرکز میں نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے الزام لگایا کہ اسے حکومت چلانا نہیں آتی اور وہ ہر شعبے کو برباد کر رہی ہے۔اروند کیجریوال نے نام لئے بغیر ریلوے کی حالت پر مودی کی زیرقیادت مرکزی حکومت پر در پردہ حملہ کرتے ہوئے ’ناخواندہ حکومت‘ کا لفظ بھی استعمال کیا۔ عآپ لیڈر نے ٹوئٹ کیا ’’انہوں نے اچھی طرح سے کام کرنے والے ریلوے بیڑے کو تباہ کر دیا۔‘‘وزیر اعلی نے مزید کہا کہ ’’آج بھی اگر آپ اے سی کوچ میں ریزرویشن لیتے ہیں، تو آپ کو بیٹھنے یا سونے کے لیے سیٹ نہیں ملے گی۔ اے سی اور سلیپر کوچ جنرل سے بھی بدتر ہیں۔ وہ بالکل نہیں جانتے کہ حکومت کیسے چلانی ہے۔ وہ بالکل نہیں سمجھتے۔ ناخواندہ حکومت ہر شعبے کو برباد کر رہی ہے۔‘‘