استھوا ہائی اسکول کا کھڑکی توڑ کر نامعلوم چوروں نے چوری کی واردات کو دیا انجام

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –22 JUNE

 سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)  مقامی تھانہ حلقہ کے استھوا پلس ٹو ہائی اسکول میں 21جون کی دیر شب نامعلوم چوروں نے اسکول کے کھڑکی کا راڈ توڑ کر چوری کی واردات کو انجام دیا اس دوران چوروں نے اسمارٹ کلاس میں لگے ایل ای ڈی ٹی وی کو بھی توڑ دیا اور اہم کاغذات سمیت سامان لے کر موقع سے فرار ہو گئے اطلاع ملتے ہی بدھ کے صبح موقع پر پہنچے ایچ ایم چندر ویر یادو و دیگر ماسٹر چوری کی واردات کو دیکھ حیران رہ گئے اُنہوں نے اس واردات کی شکایت انچارج بی ای او سے کی ساتھ ہی کاروائی کے لئے سنگھواڑہ تھانہ کو اطلاع دی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر منیش کمار پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ کر کھڑکی کے ٹوٹے راڈ کلاس میں بکھرے سامان و اسمارٹ کلاس کے ٹوٹے ہوئے ایل ای ڈی ٹی وی کا باریکی سے جائزہ لیا بتایا گیا ہے کہ اسمارٹ کلاس میں لگا ایل ای ڈی ٹی وی چور جب نہیں کھول پائے تو اسنے اُسے توڑ دیا ایچ ایم نے پولیس کو بتایا ہے کہ آمدنی و خرچ سے متعلق رجسٹر سمیت کئی اہم کاغذات غائب ملے ہیں تھانہ صدر منیش کمار نے بتایا کہ بار بار اسکول کا ریکارڈ تباہ ہونے معاملے میں بھی تفتیش کی جارہی ہے بتاتے چلیں کہ دو کمرے کے اس ہائی اسکول میں پلس ٹو تک کی پڑھائی کی خانہ پوری کی جاتی ہے سابق ایچ ایم پر تنازعہ چل رہا ہے ابھی کے ایچ ایم اسکول کے بینک کھاتے کو چلانے کے حقوق حاصل کرنے کے لئے سالوں سے کوشش کر رہے ہیں