اسرائیلی فوج کے ڈرون حملے میں تین فلسطینی شہید

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –22 JUNE

رملہ ،22جون:فلسطین کے علاقے غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں بدھ کی شام اسرائیلی فوج نے ڈرون سے ایک کار پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کار میں موجود تین افراد شہید ہوگئے۔نامہ نگاروں نیبتایا کہ “اسرائیلی فوج نے ایک اسرائیلی فوجی پوائنٹ پر فائرنگ کے حملے کے بعد الجلمہ چوکی کے قریب فلسطینی عسکریت پسندوں کے ایک سیل پر بمباری کی۔”اسرائیلی میڈیا کے مطابق “کار کو نشانہ بنانے کے واقعے میں کم سے کم 3 فلسطینی مارے گئے۔”قبل ازیں جنین میں کار کو نشانہ بنانے کے مقام کے قریب اسرائیلی فوج اور فلسطینی بندوق برداروں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ اسرائیلی فوج نیجاں بحق ہونے والے تینوں فلسطینیوں کی لاشیں قبضے میں لے لی ہیں۔اسرائیلی فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے “دہشت گردوں کے ایک سیل کو ختم کر دیا جس نے یہودا اور سامریہ میں اسرائیلی قصبوں کی طرف فائرنگ کی کارروائیاں کی تھیں۔”بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فوجی دستوں نے “شن بیٹ سے محتاط رہ نمائی کے ساتھ، ایک مشکوک کار کا پتہ لگایا جو کہ دہشت گردوں کے ایک سیل کو لے کرسفر کر رہی تھی۔ اسے جنین میں الجلمہ چوکی کے قریب ڈرون سے نشانہ بنایا گیا۔اسرائیلی فوج نے مزید کہا کہ “سیل کی نگرانی کے بعد فوج کے ایک ڈرون نے اسے نشانہ بنایا اور اسے ختم کر دیا۔”اسرائیلی آرمی ریڈیو کے مطابق غرب اردن میں چار یہودیوں کی ہلاکت کے بعد وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے کہا تھا کہ “ہم جارحانہ انداز اختیار کریں گے اور ہم فلسطینی عسکریت پسندی کیخلاف اپنے لیے دستیاب تمام ذرائع استعمال کریں گے۔