امارات کے صدرشیخ محمد بن زائد صدر اردغا ن سے ملنے کے لئے ترکی پہنچ گئے

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -11 JUNE

انقرہ،11جون :متحدہ عرب امارات کے صدر الشیخ محمد بن زید آل نہیان کل یہاں پہنچے جہاں وہ دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو بڑھا وا دینے کے لئے صدر اردغان سے ملاقات کی ۔یہاں پہنچنے پر ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے علاوہ وزیر خارجہ ہاکان فیدان اور متعدد وزراء￿ اور اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔ترکیہ کے دورے کے دوران الشیخ محمد بن زائد آل نھیان کے ہمراہ ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد بھی شامل ہے جس میں ’یو اے ای‘کے نائب صدر الشیخ منصور بن زاید آل نہیان، نائب وزیر اعظم اور شاہی دربار کے وزیر الشیخ نہیان بن زاید آل نہیان اور زید بن سلطان آل نہیان چیریٹیبل اینڈ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین الشیخ حمدان بن محمد بن زید آل نہیان بھی اس دورے میں ان کے ہمراہ ہیں۔ترکیہ کے اس خصوصی دورے میں متحدہ عرب امارات کے شاہی دیوان کے خصوصی امور کے مشیر الشیخ محمد بن حمد بن طحنون آل نہیان کے علاوہ ملک کے صدر کے مشیر الشیخ سلطان بن حمدان بن محمد آل نھیان، سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی الشامسی وزیر صنعت وٹیکنالوجی ڈاکٹر سلطان بن احمد الجابر بھی موجود ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ دونوں ممالک نے گذشتہ مارچ میں جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس سے 5 سال کے اندر غیر تیل کے درمیان تجارت کو 40 ارب ڈالر سالانہ تک بڑھانے اور 2031 تک ملازمت کے 25,000 نئے مواقع پیدا کرنے کی توقع ہے۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کی کوششوں کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے۔امارات کے صدر نے ترکیہ کا دورہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب حال ہی میں ترکیہ میں ہونے والیپارلیمانی انتخابات میں صدررجب طیب ایردوآن ملک میں تیسری مرتبہ صدر منتخب ہوئے ہیں۔