انسانی حقوق تحفظ اینڈ ویجیلینس کونسل کی جانب سے شہر میں لاء اینڈ آرڈر کی خستہ حالت پر میٹںگ کا انعقاد

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –25 JUNE     

بھاگلپور (منہاج عالم) انسانی حقوق تحفظ اینڈ ویجیلینس کونسل کی جانب سے شہر میں لاء اینڈ آرڈر پر ایک میٹنگ کی گئ جس کی صدارت کونسل ہزا کے قومی صدر سلیم سوگندھ نے کی .اس موقع پر موجود ممبروں نے خستہ ہال لاء اینڈ آرڈر کے  نظم پر اظہار فکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں قاضی ولی چک کا دھماکا مولانا چک کا قتل حبیب پور تھانہ حلقہ کے تحت ہلدی باڑی میں دن دہاڑھے قتل اور تازہ حسین آباد میں ہوئے دھماکے سے ایک موت اور کئ زخمی ہو جانے پر  پولیس انتظامیہ کی ڈھیل ڈھال اور لاپرواہی بتایا .اس موقع پراپنے صدارتی کلمات میں سلیم سوگندھ نے کہا کہ صرف پرب  تہوار کے موقع پرہی ضلع شاتی سمیتی سبھی تھانوں میں شاتی سمیتیوں کی نسشت بلائ جاتی ہے لیکن قتل لوٹ مار اشانتی کے سبجکٹ پر نہ تو شانتی سمیتی کی میٹنگ بلائ جاتی ہے نہ اس مدے پر سماج کو بھروسہ میں لیا جاتا ہے .آج کی میٹنگ میں اتفاق رائے سے فیصلہ لیا گیا کہ بہت جلد کونسل کا ایک وفد ڈی آئ جی اور ضلع کلکٹر سے ملکر پولیس پبلک اور انسانی حقوق کے موضوع پر سبھی ضلع میں شاتی اور لاء اینڈ آرڈر کے نظم پر مہینہ میں ایک مرتبہ پرسمواد منعقد کی جائے گی جس میں تھانہ حلقہ کے تحت درپیش سبھی مسائل کے متعلق افسران کے ساتھ ملکر فوری حل کیا جائے گا .میٹنگ میں محمد اکرام الحق منظر عالم رام کشور سنگھ شکیل خان انیتا کماری بی بی بی سلمہ جہانگیر تبریز ارون کمار راشد انصاری وغیرہ موجود تھے .