اپنے مطالبات کو لیکر بی جے پی جھگی جھونپڑی منچ کے ذریعہ کیا گیا مظاہرہ

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –1  JUNE

بھاگلپور ، یکم جون:بی جے پی جھگی جھونپڑی منچ کے شنکر پرساد گپتا کی قیادت میں درجنوں خواتین نے اپنے مطالبات کے حق میں جمعرات کے روز ضلع مجسٹریٹ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک ہمیں جگہ فراہم نہیں کی جاتی ہم احتجاج جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات جلد پورے کیے جائیں بصورت دیگر ہم بھوک ہڑتال کا بھی منصوبہ بنا رہے ہیں۔ جھگی جھونپڑی بی جے پی منچ جے شنکر پرساد گپتا نے کہا کہ ضلع مجسٹریٹ اور ایس ڈی او نے ہمارے مطالبات کو قبول کیا ہے۔ کاغذی کارروائی ہو چکی ہے۔ لیکن سرکل افسر ہمارے کام میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔ یہ کسی بھی طرح درست نہیں ہے۔ واضح رہے کہ ضلعی افسر 92 مکانات کو ا?باد کرنے کی بات کر رہے تھے۔ ان لوگوں کے گھروں پر بلڈوزر چلا دیے گئے لیکن ضلع مجسٹریٹ کے حکم کے باوجود انہیں سر چھپانے کے لیے جگہ فراہم نہیں کی گئی۔