ایمرجنسی ایک بدنما داغ ہے: یوگی آدتیہ ناتھ

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –25 JUNE     

لکھنؤ، 25 جون : وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ایمرجنسی کو بدنما داغ قرار دیا ہے۔ انہوں نے اتوار کو ٹویٹ کیا- انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا “ان تمام شہداء￿ کو سلام جنہوں نے ہندوستان کی عظیم جمہوریت کو برقرار رکھنے کے لئے بغیر کسی خوف کے، بغیر کسی ڈگمگائے، بغیر جھکائے سفاک آمریت کے خلاف زبردست مزاحمت کی۔” قابل ذکر ہے کہ 25 جون 1975 کو اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی نے اپنی حکومت بچانے کے لیے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی تھی۔