TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –9 JUNE
ممبئی،9جون: این سی پی کے صدر شرد پوار کو واٹس ایپ پر جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ شرد پوار کو دھمکی ملنے کے بعد ان کی بیٹی سپریہ سولے نے ممبئی پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ سپریا سولے ممبئی پولیس کے کمشنر سے ملنے ان کے دفتر پہنچی تھیں، اس دوران انہوں نے شرد پوار کو دھمکیاں ملنے کی اطلاع دی۔سپریا سولے نے کہا، ’’شرد پوار کے نام میرے واٹس ایپ پر ایک پیغام ملا ہے۔ انہیں ایک ویب سائٹ سے دھمکیاں دی گئی ہیں اور ساتھ ہی متعلقہ اکاؤنٹ سے بھی ایسے ہی پیغامات آئے ہیں۔ میں یہاں انصاف طلب کرنے آئی ہوں۔ میں مرکزی وزیر داخلہ اور مہاراشٹر کے وزیر داخلہ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ یہ جو گندی سیاست ہو رہی ہے اسے روکا جائے۔ ایسی حرکتیں درست نہیں ہیں۔‘‘شرد پوار سے متعلق واٹس ایپ پر دھمکی آمیز پیغام میں کیا کہا گیا ہے، اس حوالے سے کوئی سرکاری اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔ نہ تو سپریہ سولے اور نہ ہی کسی پولیس افسر نے اس بارے میں کوئی اطلاع دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق واٹس ایپ پر موصول ہونے والی دھمکی میں کہا گیا ہے کہ ’شرد پوار تمہارا دابھولکر جیسا حال ہوگا!‘