ایچ ڈی ایف سی بینک میں نامعلوم وجہ سے لگی آگ

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -16 JUNE

بہرائچ، 16 جون: قیصر گنج شہر میں واقع ایچ ڈی ایف سی بینک میں جمعہ کو نامعلوم وجوہات کی بناء￿ پر آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے فائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔ ایچ ڈی ایف سی بینک لکھنؤ-بہرائچ روڈ پر واقع قیصر گنج کوتوالی علاقے میں ہے۔ جمعہ کی صبح بینک میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگ گئی۔ بینک کے احاطے سے دھواں نکلتا دیکھ کر سیکورٹی گارڈ نے برانچ منیجر کو اطلاع دی۔ برانچ منیجر نے پولیس اور انتظامیہ کے اہلکاروں کو اطلاع دی۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ گاڑی کے ساتھ موقع پر پہنچ گیا۔ خبر لکھے جانے تک آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا تھا۔ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔