برطانوی طیارے کو 30 ہزار فٹ بلندی پر حادثہ، مسافروں کے ٹخنے، کمر اور کولہے فریکچرہو گئے

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –20 JUNE

لندن،20جون: سنگار پور سے اڑان بھرنے والے برطانوی طیارے کو 30 ہزار فٹ بلندی پر حادثے کا سامنا کرنا پڑا جس کے دوران مسافروں کے ٹخنے، کمر اور کولہے فریکچرہو گئے۔برٹش ایئر ویز کا طیارہ سنگاپور سے لندن پرواز کے دوران جب خلیج بنگال کے اوپر محو پرواز تھا تو 30 ہزار فٹ کی بلندی پر اچانک طیارہ ہچکولے کھانے لگ گیا۔ یہ روٹین سے انتہائی شدید ہشکولے ثابت ہوئے۔ کبھی طیارہ اچانک 5 فٹ نیچے گرتا اور یکایک 10 فٹ اوپر اٹھ جاتا جس پر پائلٹ کے احکامات پر سیٹ بیلٹ باندھے مسافروں کو گہرے زخم آئے۔ایک مسافر کا ٹخنہ ٹوٹ گیا، دوسرے مسافر کی کمر جبکہ ایک اور مسافر کے کولہے پر فریکچر ہو گیا۔ عملے کے 5 ارکان بھی بری طرح زخمی ہو گئے۔ پائلٹ نے طیارے کو واپس سنگا پور لانے میں ہی عافیت جانی جہاں مسافروں کو طبی امداد مہیا کی گئی۔