برقی شرحوں میں اضافہ کے خلاف 22جون کو ریاست بھر میں ہڑتال

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -19 JUNE

بنگلور و، 19جون :کرناٹک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے 22 جون کو کانگریس حکومت کی طرف سے برقی کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج کے طور پر ریاست بھر میں بند کا اعلان کیا ہے۔ یونین نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے برقی کے نئے چارجز کے اثرات کے بارے میں حکومت کو مطلع کرنے کی کوشش کی لیکن انہیں کوئی جواب نہیں ملا اور انہوں نے ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا۔کے سی سی آئی اینڈ آئی نے مزید ایسوسی ایشن کے تمام ارکان پر زور دیا کہ وہ حکومت کو پیغام بھیجنے کے لیے ہڑتال میں شرکت کریں۔ تمام ارکان کو لکھے گئے خط میں یونین نے کہاکہ ہم تمام تجارت اور صنعت سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ 22 جون کو اپنے ادارے کو بند کر دیں۔ یہ ای ایس سی او ایم کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے احتجاج میں ہے۔ پچھلے 8 دنوں سے ہم نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات کی سنگینی کو پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ تاہم، حکام یا حکومتی نمائندوں کی طرف سے کوئی حل سامنے نہیں آ رہا ہے۔ یونین نے مزید امید ظاہر کی کہ حکومت نوٹس لے گی اور برقی کی شرحوں کو کم کرے گی۔ ” حکومت کی توجہ مبذول کرانے کے لیے، ہم اس بند کی اپیل کر رہے ہیں۔ ہم اس کا حل تلاش کرناچاہتے ہیں اور برقی کے شرحوں میں کمی لانا چاہتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ حکومت ہماری درخواست کا جواب دے گی” خط میں مزید لکھا گیا۔ کرناٹک الیکٹرک ریگولیٹری کمیشن نے 12 مئی کو ریاست میں بجلی کی فی یونٹ 70 پیسے کی شرح میں اضافہ کیا تھا۔ اس نے فیول اور پاور پرچیز لاگت ایڈجسٹمنٹ چارج) کے بہانے 51 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا اعلان کیا۔ریاست میں نئی حکومت کے منتخب ہونے کے بعد۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر، سدارامیا نے کہا کہ یہ فیصلہ حکومت نے نہیں بلکہ کرناٹک برقی ریگولیٹری کمیشن نے لیا ہے۔ ہم نے برقی کے شرحوں میں اضافے کا فیصلہ نہیں کیا۔ کرناٹک بجلی ریگولیٹری اتھارٹی ہے، جس نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ اس کا فیصلہ ماضی میں ہو چکا تھا۔ ہم نے صرف اسے نافذ کیا ہے۔گدگ، بیجاپور، رانی بینور، رائچور، تلی کوٹی کے ڈسٹرکٹ بورڈ، و جیا نگر، میسور، داونگیرے، کوپل، باگل کوٹ، دھارواڑ، سرسی، کاروار، بیدر، شیموگا، کولار، منڈیا، چکمگلورو، یادگیر، چتر درگ، کلیان کرناٹک، ہاویری، ہاسن، بیلاری کے ڈسٹرکٹ بورڈز اور دیگر صنعتی انجمنوں نے تحریک میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔