TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -12 JUNE
مظفرآباد،12جون :زائرین سے بھری ایک بس حادثے کا شکار ہوگئی جس میں دس افراد ہلاک ہوگئے ۔ زائرین مقبوضہ کشمیر کے ضلع سدھنوتی میں عرس میں شرکت کرنے گئے تھے اورواپسی پر یہ حادثہ پیش آیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث بس کھائی میں گر گئی ڈرائیور تیز ی میں بس چلا رہا تھا ورایک موٹر پر وہ بس کو قابو نہ کرسکاجس کی وجہ سے لوگوںکی جانیں ضائع ہوئیں ۔ راحتی کام جاری ہے۔ مرنے والوں کی شناخت بھی کی گئی ہے۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ ڈرائیور کی شناخت رانا قاسم کے نام سے ہوئی ہے جو کہ لاپتا ہے، خیال کیا جارہا ہے کہ وہ جائے وقوع سے فرار ہو گیا ہے اور پولیس نے اس کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 320 اور 337 (5) کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جنہیں ڈویڑنل ہیڈکوارٹرز ہسپتال میرپور منتقل کر دیا گیا ہے۔