بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تارکشور کے قریبی بی جے پی لیڈر کو مدھے پورہ میں ماری گولی، ریفر

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –25 JUNE     

پٹنہ/مدھے پورہ ، 25 جون: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مدھے پورہ لوک سبھا کے انچارج پنکج پٹیل نے اتوار کے روزسابق نائب وزیر اعلیٰ تارکشور کے قریبی سنجے کمار بھگت کوایک پروگرام میں گولی مار دی۔ پولیس نے ملزم لیڈرکو لائسنسی پستول کے ساتھ گرفتار کر لیا ہے۔ اس پروگرام میں بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تارکشور پرساد بھی شرکت کرنے والے تھے۔مودی حکومت کے 9 سال مکمل ہونے پر بی جے پی کی جانب سے مہا جن سمپرک ابھیان پروگرام کے تحت ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کے ا?رگنائزر بی جے پی لیڈر پنکج کمار نرالا عرف پنکج پٹیل پہلے اسٹیج پر آئے۔ اس دوران پنکج کی بی جے پی لیڈر سنجے کمار بھگت کے ساتھ جھگڑا ہوا۔ پنکج نے لائسنس یافتہ پستول سے فائرنگ شروع کر دی۔ ایک گولی سنجے کمار بھگت کی کمر میں لگی۔ ا?ناً فاناً میں انہیں مرلی گنج اسپتال میں داخل کرایا گیا ، جہاں ابتدائی طبی علاج کے بعد انہیں مدھے پورہ صدر اسپتال ریفر کردیا گیا۔ سنجے بھگت کو گولی مارنے کے بعد ان کے حامی مشتعل ہوگئے۔ مشتعل لوگوں نے بی جے پی لیڈر پنکج پٹیل کو گھیر لیا اور ان کی زبردست پٹائی کر دی۔ اس دوران کافی افراتفری مچ گئی۔ مداخلت کرنے والے بی جے پی ضلع صدر دیپک کمار کو بھی لوگوں نے زدوکوب کیا۔ موقع پر پہنچے تھانہ انچارج راج کشور منڈل نے پنکج کو بھیڑ سے بچایا اور تھانے لے گئے۔ لوگوں نے پروگرام میں رکھی کرسیاں توڑ دیں۔ پولیس کے ساتھ جھڑپ بھی ہوئی۔ مشتعل لوگوں نے بازار بند کرکے ملزم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
ملزم لیڈر پنکج نے کہا کہ انہیں جان سے مارنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ اس نے اپنے دفاع کے لیے ہوا میں گولی چلائی۔ ایس ڈی پی او اجے نارائن یادو نے بتایا کہ سنجے کمار بھگت نے پنکج کمار نرالا کو رقم واجب الادا تھی۔ قرض مانگنے پر پنکج کمار نرالا سنجے کمار بھگت سے الجھ گیا اور لائسنس یافتہ پستول سے فائرنگ شروع کر دی ، جس میں ایک گولی سنجے کمار بھگت کی کمر میں لگی۔ پولیس ملزم کو عدالتی تحویل میں بھیجنے کے لیے کارروائی کر رہی ہے۔