بیلاس ہزار لوگ مارے گئے اس کا ذمہ دار کون؟: امت شاہ نے فاروق عبداللہ اور محبوبہ مفتی پر سادھا نشانہ

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –23 JUNE     

جموں کشمیر ،23جون :مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر پہنچے اور جموں میں ایک ریلی میں شرکت کی۔ مودی حکومت کے 9 سال مکمل ہونے کے حوالے سے امیت شاہ نے کہا کہ مودی حکومت پر بدعنوانی کا کوئی الزام نہیں ہے۔ ملک مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ امیت شاہ نے جموں و کشمیر کی صورتحال کو لے کر خاندان پرستی پر حملہ کیا۔ شاہ نے کہا کہ کئی سالوں تک جموں و کشمیر پر تین خاندانوں کی حکومت رہی۔امیت شاہ نے جمعہ کو کہا کہ مودی حکومت نے ملک میں بدعنوانی کو ختم کرنے کے لئے ایک مضبوط بنیاد رکھی ہے، جبکہ پچھلی متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) حکومت 12 لاکھ کروڑ روپے کیے میں ملوث تھی۔ جموں میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے نیشنل کانفرنس (این سی )، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی ) اور کانگریس کو بھی شدید نشانہ بنایا۔ انہوں نے سوال کیا کہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی سے 42 ہزار لوگوں کی موت کی ذمہ داری کون لے گا؟وزیر داخلہ نے کہامودی حکومت نے یو پی اے حکومت کی جگہ لے لی، جو 12 لاکھ کروڑ روپے کے گھوٹالوں میں ملوث تھی، اور وزیر اعظم نے بدعنوانی سے پاک ہندوستان کی مضبوط بنیاد رکھی۔ تین خاندانوں نے مل کر جموں و کشمیر پر کئی دہائیوں تک حکومت کی، لیکن آرٹیکل 370 کی وجہ سے کوئی ترقی نہیں ہوئی۔ دہشت گردی کی وجہ سے کم از کم 42 ہزار لوگ مارے گئے اور وہ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں آرٹیکل 370 کی حفاظت کرنی چاہیے تھی۔امیت شاہ نے کہا کہ وہ این سی صدر فاروق عبداللہ اور پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ ان 42 ہزار لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون ہے، کیونکہ یہ لوگ اس وقت اقتدار میں تھے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ وزیر اعظم مودی کے دور حکومت میں دہشت گردی کے خلاف کریک ڈاؤن سخت کیا گیا تھا۔