بی اے پارٹ اول کا امتحان سخت حفاظتی انتظام کے ساتھ شروع

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –28JUNE      

بگہا، 28ءجون (ایس حیدر)با با صاحب بھیم رائو امبیڈ کر بہار یونیور سٹی مظفر پور کے ذریعہ بی اے سال اول کے پہلے دن کا امتحان بگہا کے 03 کالجوں میں بدھ سے شروع ہوا۔ بگہا کے تین مراکز جن میں با با بھوت ناتھ کالج ،وومنس کالج اور گورنمنٹ ڈگری کالج میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان اساتذہ کی نگرانی میں امتحان لیا گیا۔با با بھوت ناتھ کالج کے پرنسپل سبودھ کمار شریواستونے بتایا کہ امتحان سخت حفاظتی انتظام کے درمیان لیا جا رہا ہے۔
امتحان 19؍جولائی تک الگ الگ مضامین میں ہوگا۔ہمارے کالج میں 05؍کالجوں کے تقریباًکل 4؍ہزار امتحان دہندگان امتحان میں شامل ہو رہے ہیں۔ پہلے دن پہلی نششت میں پالٹیکل سائنس ،سسنکرت اور میوزک مضامین میں 250اور دوسری نششت میں کامرس اورکیمسٹری مضامین میں 75؍طلباء/طالبات شامل ہوئے۔ پہلی نششت کا امتحان صبح 09؍بجے سے 12؍بجے تک اور دوسری نششت 01؍بجے سے04؍بجے تک لیا گیا۔