تھائی لینڈ اوپن: کرن جارج نے شی یو کیو ای کو دی شکست، سندھو، شری کانت پہلے دور سے باہر

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –1  JUNE

نئی دہلی، یکم جون: ہندوستان کے نوجوان بیڈمنٹن کھلاڑی کرن جارج نے بڑا الٹ پھیر کرتے ہوئے بدھ کو بنکاک میں جاری تھائی لینڈ اوپن سپر 500 ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل لیا ہے۔ کرن نے چین کے عالمی نمبر 9 شی یو کیو ای کو سیدھے سیٹوں میں شکست دی۔
بدھ کو جیت درج کرنے والے دیگر کھلاڑیوں میں لکشیہ سین، اشمیتا چالیہا، سائنا نہوال اور ساتوک سائراج رینکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی جوڑی شامل تھی۔ حالانکہ، پی وی سندھو، کدامبی شری کانت، بی سائی پرنیت، پریانشو راجاوت، سمیر ورما، مالاویکا بنسوڑ، متھن منجوناتھ، اشونی بھٹ کے اور شکھا گوتم پہلے راونڈ سے باہر ہو گئیں۔
کرن، جن کا تعلق پرکاش پدوکون اکیڈمی سے ہے، نے تیسری سیڈ شی یو کیو ای کو 18-21، 20-22 سے شکست دی۔ کیو ای 2018 کی عالمی چیمپئن شپ کی چاندی کا تمغہ جیتنے والی کھلاڑی ہیں۔ کرن کا اگلا مقابلہ چین کے وانگ ہانگ یانگ سے ہوگا جنہوں نے شری کانت کو 21-8، 16-21، 21-14 سے شکست دی۔
ان کے اکیڈمی پارٹنر لکشیہ سین نے چائنیز تائپے کے وانگ زوویئی کو 23-21، 15-21، 15-21سے شکست دی۔ اب وہ آل انگلینڈ چیمپئن چین کے لی شی فینگ سے کھیلیں گے۔
گزشتہ ہفتے ملیشیا ماسٹرز سے باہر ہونے کے بعد واپسی کر نے والے ساتوک اور چراغ نے سنسنی خیز مقابلے میں راسمس کجیر اور فریڈرک سوگارڈ کو 13-21، 21-18، 17-21 سے شکست دی۔
حالانکہ سندھو کو کناڈا کی مشیل لی کے خلاف شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ لی نے سندھو کو 62 منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں 8-21، 21-18، 18-21 سے شکست دی۔ دیگر میچوں میں قومی چمپئن متھن منجوناتھ کو بھی آٹھویں سیڈ کنلاوت وتیدسرن سے 21-17، 8-21، 15-21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
کوالیفائر کے توسط سے آنے والی اشمیتا نے ہم وطن مالویکا بنسوڑ کو 21-17، 21-14 سے شکست دی۔ اگلے راونڈ میں ان کا مقابلہ ریو اولمپک گولڈ میڈلسٹ کیرولینا مارین سے ہوگا۔ سائنا نے کچھ مہینوں کے بعد واپسی کرتے ہوئے کینیڈین کوالیفائر وین یو ڑانگ کو 13-21، 7-21 سے شکست دی اور اس کا اگلا مقابلہ تیسری سیڈ چین کے ہی بنگ زیو سے ہوگا۔
اورلینز ماسٹرز فاتح پریانشو راجاوت کو ملائیشیا کے نگ تجے یونگ سے 21-19، 21-10 سے شکست ہوئی جبکہ سائی پرنیت کو کرسٹو پوپوف سے 21-14، 21-16 سے شکست ہوئی اور حالیہ سلووینیا اوپن کے فاتح سمیر ورما کو ڈنمارک کے میگنس جوہانسن سے 21-15، 21-15 سے شکست ہوئی۔
خواتین کے ڈبلز میں اشونی بھٹ اور شیکھا گوتم کی جوڑی کو کوریا کی تیسری سیڈ بیک ہا نا اور لی سو ہی کے ہاتھوں 21-11، 21-6 سے شکست ہوئی۔