TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -16 JUNE
پٹنہ ، 16 جون: جن سوراج کے بانی پرشانت کشور نے کہا کہ تیجسوی یادو شاید ابھی دستخط کرنا سیکھ رہے ہیں ، جیسے ہی وہ سیکھ جائیں گے تو 10 لاکھ لڑکوں کو نوکری مل جائے گی۔
پرشانت کشور نے کہا کہ نتیش کمار اور تیجسوی یادو کا آئندہ انتخابات میں حشر بہت خراب ہونے والاہے۔ نتیش کمار اور تیجسوی یادو نے ایسا کیا کام کیا ہے کہ ان کا مستقبل اچھا ہو۔ تیجسوی یادو جیسے لوگوں کی کیا پہچان ہے ؟ لوگوں نے انہیں اتنا بڑا بنا رکھا ہے۔ تیجسوی یادو لالو یادو کے بیٹے نہیں ہوتے تو ان کی شناخت کیا ہوتی؟ کوئی بتائے کہ نویں میں فیل ہونے والے کو نوکری کون دے گا ؟ موجودہ حالات میں اگر بہار کی سیاست پر نظر ڈالیں تو آج بہار کے لوگوں نے انہیں مذہب اور ذات کی بنیاد پر تقسیم کرکے نائب وزیر اعلیٰ بنایا ہے۔ ا?ج یہ معاشرے کا قصور ہے اور معاشرے کی حالت خراب ہے۔
پرشانت کشور نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا بیٹا ہونے کے باوجود وہ دسویں پاس نہیں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ تیجسوی یادو شاید ابھی دستخط کرنا سیکھ رہے ہیں۔ انہیں سنجیدگی سے لینے کی ضرورت نہیں۔ انتخابی مہم کے دوران تیجسوی نے پورے بہار میں گھومتے ہوئے لوگوں سے کہا کہ وہ پہلی کابینہ پر دستخط کریں گے اور 10 لاکھ لوگوں کو نوکری ملے گی۔ اب کابینہ کام نہیں کر رہی یا قلم کی سیاہی سوکھ گئی ہے ؟