TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –23 JUNE
مظفر نگر 23جون (شاہدحسینی) بلدیہ کونسل کی بورڈ میٹنگ گزشتہ روز بلدیہ کے آڈیو ٹوریم میں منعقد ہوئی جس میں تاریخی قصبہ جانسٹھ کی ترقی کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل پر بھر پورطریقے سے غور و خوض کیا گیا میٹنگ میں تقریباً ٢١کروڑ روپے آمدنی و اخراجات کی تفصیل رکھی گئی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔اسکے ساتھ ہی کونسلروں و چیرمین کے ذریعہ پیش کی گئی تمام ١٩٠ قراردادیں منظور کر لی گئی۔بورڑ کی پہلی میٹنگ صبح ١١ بجے نگر پنچایت جانسٹھ کے آڈیٹوریم میں چیرمین نگر پنچایت جانسٹھ ڈاکٹر عابد حسین کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں ١٤وارڑوں میں سڑکوں کی تعمیر،انٹر لوکنگ,سی سی سڑکوں کی تعمیرات،اسٹریٹ لاٸیٹنگ اور پینے کے پانی کے لیے کروڑوں روپے کی تجاویزات منظور کی گئی۔سبھی میمبران نے تمام قراردادیں منظور کر نے پر اتفاق کیا۔ممبر محمد احسان نےعید گاہ کے میدان میں سی سی کی سڑک بنوانے،کیمرے و فریزر لگوانے وغیرہ کی کروڑوں روپے کی ٢٢ تجاویز پیش کی۔ممبر وکاس گپتا نے شہر کے مین چوراہے سے ڈاکٹر ایس گوپال تک کی سڑک کو سی سی کرانے کی تجاویز پیش کی۔وارڈ نمبر ایک کے ممبر سشیل کمار نے لالہ مہیش کی چکی کے پاس کی پلیا ٹھیک کرا نے، سلیم ملک کی دکان سے مدرسے کی باؤنڈری تک سڑک میں پائپ لائن بچھانے و سڑک کی تعمیر کرا نے اور گوپی کے مکان سے عادل زیدی کے اسکول ہوتے ہوئے معاذ کے مکان تک پکی سڑک کی تجاویز پیش کی۔ ممبر روبینا قریشی زوجہ عبداللہ قریشی نے پرانی سڑکوں کو نئے سرے سے پکی کرانے قبرستان، شمشان گھاٹ کر بلا اور تمام مذہبی مقامات پر کیمرے و پانی کے لیے فریزر لگانے کی تجاویز پیش کی۔ ممبر گلفام احمد نے وارڈ میں سی سی سڑک بنوانے اور محلہ اسلام آباد کے مین گیٹ کو تعمیر کروانے کے ساتھ ساتھ قصبہ میں دوسرے ابواب کی تعمیر کرانے کی تجویز پیش کی۔ جناب صدر نگر پنچایت جانسٹھ ڈاکٹر عابد حسین نے بھی شہر میں بچوں کی تعلیم کو بہتر بنانے کے لئے لیے لائبریری کا قیام کرنے،نگر پنچایت کی زمین کو تجاوزات سے پاک کرا کر نگر پنچایت کے حوالے کرنے ، شہر کے مختلف مقامات جیسے مساجد، مدارس، کربلا، عید گاہ ،گرودوارے و مندروں کے آس پاس سی سی ٹی وی کیمرے لگانے اور پانی کے فریزر لگوانے وغیرہ کی تجاویز پیش کی جن کو تمام ممبران نے متفقہ رائے سے منظور کرلیا میٹنگ کی صدارت نگر پنچایت جانسٹھ کے صدر ڈاکٹر عابد حسین نے کی جبکہ نظامت کے فرائض ای او ونود کمار شکلا نے بخوبی انجام دیے۔خصوصی شرکاء میں بڑے بابو محمد عرفان، ممبران میں ،وکاس گپتا ،سشیل کمار، محمد احسان، روبینہ قریشی زوجہ عبداللہ قریشی، افسانہ،بابرانصاری،گوروبھٹناگر،سویتا،وشال،ستپال سنگھ،راجن، منصور عالم،آشو کونسل وغیرہ موجود رہے۔