TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –1 JUNE
بیگوسرائے ، یکم جون:عوامی مسائل کے حل کے لیے ایس پی ہر روز تمام تھانوں میں ہفتہ وار جنتا دربار کے ساتھ عوام کی شکایات سن رہے ہیں۔ مسائل کے حل کے لیے ہدایات بھی دی جا رہی ہیں۔
جمعرات کے روز بھی پولس دفتر میں جنتا دربار کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں عوام کی شکایات سنی گئیں۔ ایس پی یوگیندر کمار نے ایک ایک کرکے 65 شکایت کنندگان سے ملاقات کی اور مسائل سنے۔ اس دوران متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عوامی مسائل کو جلد از جلد حل کریں۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ہیڈ کوارٹر) نشیت پریہ بھی جنتا دربار میں موجود تھے۔ جنہیں عوام کے مسائل پر عملدرا?مد کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس دوران تمام لوگوں کے مسائل کے حوالے سے متعلقہ تھانہ انچارج کو ہدایات بھی دی گئی ہیں۔ ایس پی نے کہا کہ روزانہ کے علاوہ ہفتہ وار جنتا دربار کا انعقاد کیا جا رہا ہے خاص طور پر جمعرات کے روز ضلع پولیس دفترمیں۔ کوئی بھی لوگ جنتا دربار میں درخواست اور مسئلہ سے متعلق معلومات دے سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیجیٹل موڈ اور فون کے ذریعے اطلاع ملتے ہی کارروائی کی جا رہی ہے۔ بیگوسرائے پولیس کا کنٹرول روم نمبر 06243-230200، سائبر سیل واٹس ایپ نمبر 8540036840 اور سوشل میڈیا سیل مانیٹرنگ سیل نمبر 6287996684 مسلسل متحرک ہیں۔