TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -18 JUNE
سہسرام (انجم ایڈوکیٹ ) عوامی آٹو ٹوٹو ڈرائیور مزدور آج 18 جون 2023 کو محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے ٹریفک ایکٹ 2019 کے تحت آٹو ٹوٹو ڈرائیوروں سے وصول کئے جانے والے جرمانے کے خلاف اور شہر میں آٹو ٹوٹو اسٹینڈس بنانے، ریڈ لائن سڑکوں پر کھینچنے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔ جنوادی آٹو-ٹوٹو ڈرائیورس ایسوسی ایشن سہسرام نے آج کشواہا سبھا بھون میں آٹو ٹوٹو ڈرائیوروں کی جنرل میٹنگ کا انعقاد کیا جسکی صدارت و نظامت دلشیر بیگ نے کی ۔ یونین کے جنرل سکریٹری دنیش کمار سنگھ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا ٹریفک قانون 2019 آٹو ٹوٹو ڈرائیوروں کے مفاد میں نہیں ہے کیونکہ اس قانون میں مختلف وجوہات کی بنا پر لیا جانے والا جرمانہ پہلے کے مقابلے سے 10 گنا بڑھ گیا ہے،ہسہسرام کی سڑکوں پر آج انسپکٹر راج کا قایم ہو گیا ہے جسکی وجہ سے آٹو ٹوٹو ڈرائیوروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا ہے وہیں یونین کے سہسرام سکریٹری سنجے کمار نے آٹو ٹوٹو اسٹینڈ کا مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ اسٹینڈ نہ ہونے اور ریڈ لائن نہیں کھینچے جانے کی وجہ س سڑک جام کا مسئلہ پیدا ہو جاتا ہے ۔ اجلاس سے خطاب کرنے والوں خصوصی طور پر مہندر سنگھ یادو، راجندر سنگھ یادو، سنتوش چوبے، شری بھگوان سنگھ، بھگیلو پاسوان، دلیپ ساؤ اور مقصود خان کے ساتھ دیگر اہم مقررین خاص تھے ۔ مندرجہ بالا اجلاس میں درج ذیل قراردادیں منظور کی گئیں، جیسے ٹریفک رولس 2019 کے تحت گنجائش کے مطابق جرمانے وصول کئے جائیں، سہسرام کے ساتھ تمام میونسپل کونسلوں اور پنچایت علاقوں کے آٹو ٹوٹو علاقوں میں انسپکٹر راج کو روکا جائے، تمام علاقوں میں آٹو ٹوٹو اسٹینڈ بنایا جائے، آٹو ٹوٹو ڈرائیوروں سے غیر قانونی وصولی بند کی جائے ۔