TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -16 JUNE
رانچی، 16 جون: جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سنجے کمار مشرا کی سربراہی والی ڈویژن بنچ میں اب پارٹی تبدیلی کیس سے متعلق کیس کی تفصیلی سماعت 7 جولائی کو ہوگی۔ اسمبلی کی جانب سے سینئر وکیل کپل سبل کی بیماری کی وجہ سے آج سماعت ملتوی کر دی گئی۔پچھلی سماعت میں کورٹ دو نکات پر سماعت کیلئے 7 جولائی کی تاریخ مقرر کی تھی جن میں ایک نکتہ میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی سیاسی پارٹی اگر اپوزیشن کے رہنما کے لئے کسی کا نام دیتے ہے تو اسمبلی اسپیکر کیا صرف اس بنیاد پر اس معاملے کو معلق رکھتے سکتے ہیں کہ ان کے خلاف پارٹی تبدیل کرنے کا کیس چل رہا ہے ۔ دوسرے نکات میں کورٹ نے کہا ہے کہ کیا ہائی کورٹ کو اختیار ہے کہ وہ اسمبلی اسپیکر کو اپویشن کے رہنما بنانے کے لئے ہدایت دے سکتا ہے۔انفارمیشن کمشنر کی تقرری سے متعلق رجکمار کی توہین کی عرضی پر ریاست کے 12آئینی اداروں میں صدر اور ممبران کے عہدے خالی رہنے اور دیگر پارٹی تبدیلی کیس کی ہارئی کورٹ میں سماعت ہو رہی ہے ۔