حکومت نے بات نہیں مانی تو نتائج خطرناک ہوں گے: مہاویر پھوگاٹ

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –8 JUNE

ہریانہ ، 8جون :ڈبلیو ایف ا?ئی چیف اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ کی اب تک گرفتاری نہ ہونے سے ناراض پہلوانوں نے اپنا مظاہرہ بھلے ہی ختم کر دیا ہے، لیکن انھوں نے تحریک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ پہلوانوں اور مرکزی حکومت کے درمیان رسہ کشی کا ماحول ہے، لیکن گفت و شنید کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ اس درمیان سنگیتا-ببیتا کے والد اور ونیش پھوگاٹ کے چچا مہاویر پھوگاٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے بات نہیں مانی تو خطرناک نتائج ہوں گے۔ پنچایت ا?گے کی پالیسی طے کرے گی۔ایک میڈیا ادارہ سے بات کرتے ہوئے مہاویر پھوگاٹ نے یہ بیان دیا اور کہا کہ تحریک ختم نہیں ہوئی ہے، مطالبہ پورا ہونے تک یہ جاری رہے گی۔ انھوں نے کہا کہ کشتی کھلاڑیوں کے ساتھ جنسی استحصال کے الزامات کو لے کر برج بھوشن شرن سنگھ کی گرفتاری کے مطالبات کو لے کر اب ونیش اور سنگیتا پھوگاٹ کے گائوں بلالی میں اہم میٹنگ ہونے والی ہے۔ اس میٹنگ میں مظاہرہ کو لے کر پالیسی تیار ہوگی۔ مہاویر پھوگاٹ نے بتایا کہ بلالی گاو?ں میں ا?ج کھاپ مہاپنچایت بلائی گئی ہے۔ یہی پنچایت پہلوانوں کی تحریک کو لے کر آگے کا خاکہ تیار کرے گی۔مہاویر پھوگاٹ نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ حکومت نے پہلوانوں کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اتنے دنوں بعد حکومت جاگی ہے، یہ اچھی بات ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ اس مسئلہ کا حل نکلے۔ ا?ج بجرنگ پونیا، ساکشی ملک کے ساتھ مرکزی وزیر کھیل انوراگ سنگھ ٹھاکر میٹنگ کر رہے ہیں۔ اس میٹنگ میں درمیانی راستہ نکالنے پر تبادلہ خیال ہو سکتا ہے۔اس درمیان ساکشی ملک نے کہا ہے کہ ہماری تحریک ختم نہیں ہوئی ہے۔ ہم حکومت کی تجاویز پر اپنے سینئرس اور حامیوں کے ساتھ بات کریں گے۔ اگر سبھی نے حکومت کی تجویز پر اتفاق ظاہر کیا تبھی یہ تحریک ختم ہوگی۔ ساکشی نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ حکومت کچھ بھی تجویز پیش کرے اور ہم مان جائیں۔ انھوں نے ساتھ ہی عزم ظاہر کیا کہ برج بھوشن شرن سنگھ کی گرفتاری کے بغیر تحریک ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔