دس لاکھ نوکریاں دینے کے لئے ریاستی حکومت پرعزم: تیجسوی یادو

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –1  JUNE

پٹنہ ،یکم جون :نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے جمعرات کے روز یہاں کہا کہ ریاستی حکومت دس لاکھ ملازمتیں دینے کے وعدے کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ بہار میں اس سمت میں کام تیزی سے جاری ہے۔ اساتذہ کی 1.7 لاکھ پوسٹوں پر بحالی شروع ہو گئی ہے اور اب مزید 2.30 لاکھ نوکریاں دستیاب ہوں گی۔
تیجسوی یادو بہار اسٹیٹ کوا?پریٹیو بینک لمیٹڈ کے 245 معاونین کو تقرری کے خطوط تقسیم کرتے ہوئے اعلان کیا کہ 2.30 لاکھ نئی نوکریاں بھی دی جائیں گی۔ تمام محکموں میں خالی ا?سامیوں کو پر کرنے کے حوالے سے ڈیٹا مانگ لیا گیا ہے۔ اس وقت ریاست میں 1.70 لاکھ اساتذہ کی نوکریوں کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔ اب 2.30 لاکھ نئی ملازمتوں میں سے 75 ہزار ریاستی محکمہ داخلہ، 01 لاکھ 60 ہزار محکمہ صحت فراہم کرے گی۔ اس میں کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں لوگوں کو تقرری نامہ دیا گیا ہے اور لاکھوں ا?سامیوں پر تقرری کا عمل جاری ہے۔ 1.70 لاکھ اساتذہ کی بھرتی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ محکمہ صحت میں ایک لاکھ سے زائد ا?سامیوں پر بھرتی کا عمل بھی جاری ہے۔ مرکزی حکومت اور بی جے پی پر نشانہ لگاتے ہوئے تیجسوی نے کہا کہ کچھ لوگ 10 لاکھ نوکریوں کے بارے میں پوچھتے رہتے ہیں لیکن دو کروڑ نوکریوں کے وعدے پر کچھ نہیں کہتے۔ وزیر اعظم نریندر مودی حکومت کے نو سال مکمل ہونے پر تیجسوی یادو نے بی جے پی کے مہا سمپرک ابھیان پر کہا کہ کسی کو بھی کہیں بھی جانے کا حق ہے، لیکن جب سے ہم ساتھ ہیں، بی جے پی کو ڈر ہے کہ 2024 تک کیا ہو گا۔
تیجسوی یادو نے کہا کہ بی جے پی کے دل سے خوف نہیں نکل رہا ہے۔ دیکھتے ہیں خوف نکلتا ہے یا نہیں لیکن ملک کے عوام انہیں 2024 میں اقتدار سے بے دخل کر دیں گے۔ دراصل بی جے پی چاہتی ہے کہ وزیر اعظم مودی اس مہینے بہار ا?ئیں اور یہاں ریلی کریں۔ اس پر تیجسوی نے کہا کہ ان کے ا?نے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ 2024 کے انتخابات میں بی جے پی کی شکست یقینی ہے۔