TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -12 JUNE
اداکارہ دپیکا پدوکون اور اداکار رنویر سنگھ کو بالی ووڈ میں سب سے مقبول جوڑے کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ دونوں کی کیمسٹری کے ہمیشہ چرچے ہوتے رہتے ہیں۔ اب یہ چرچا ہے کہ اس جوڑے نے ممبئی میں نیا گھر خریدا ہے۔ ان کا گھر شاہ رخ خان کے گھر کے ساتھ ہی ہے۔
اس وقت دپیکا اور رنویر کے گھر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ یہ ویڈیو باندرہ کی ہے۔ دپیکا اور رنویر کا نیا گھر اداکار شاہ رخ خان کے گھر منت کے بغل میں ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا-رنویر نے بینڈ اسٹینڈ کی بلڈنگ ساگر ریشمکی 16، 17، 18 اور 19 منزلوں پر پھیلے اپارٹمنٹ کو خرید ا ہے ۔ دیپیکا اور رنویر نے اس چار منزل کے لیے 119 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔ اس کے علاوہ دونوں نے علی باغ میں بھی ایک گھر خریدا ہے۔
ویڈیو دیکھنے والے ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’انہوں نے یہ گھر اس لیے خریدا ہے کہ وہ شاہ رخ کے مداحوں سے ملنا چاہتے ہیں۔‘ ایک اور صارف نے کہا، ’آپ چاہے کچھ بھی کرلیں، آپ کو شاہ رخ جیسا مداح کبھی نہیں ملیں گے‘۔
دیپیکا کی آنے والی فلمیں
دیپیکا اس وقت اپنی آنے والی فلموں ’پروجیکٹ کے‘ اور ’فائٹر‘ میں مصروف ہیں۔ اس سے قبل دیپیکا نے شاہ رخ اور جان کے ساتھ فلم ’’پٹھان‘‘ میں کام کیا تھا۔ ’پٹھان‘ 2023 کی اب تک کی سب سے بڑی بلاک بسٹر فلم بن گئی ہے۔ ایسی بھی افواہیں بھی ہیں کہ اداکارہ شاہ رخ خان کی فلم ’’جوان‘‘ میں ایککیمیو میں نظر آئیں گی۔