TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –25 JUNE
نئی دہلی ،25جون: دہلی اور آس پاس کے علاقو ں میں آج مانسون کی پہلی بارش ہوئی جس کی وجہ سے درج حرات میں نما کمی آگئی ہے۔ محکمے موسمیات کا کہنا ہے کہ مانسون وقت مقررہ سے دودن پہلے ہی آگیاہے۔ جب کہ ممبئی میں دوہفتے کی دیری ہوئی ۔ 1961کے بعد پہلی بار ممبئی اور دہلی میں ایک ہی دن مونسون کی پہلی بارش ہوئی ۔ جنوبی مغربی مانسون اب تیزی سے بڑ رہا ہے اور اس وجہ سے مدھیہ پردیش ،اترپردیش ،گجرات ،راجستھان اور پنجاب کے کچھ علاقوں میں بھی بارش ہوئی ہے۔ اگلے دونوں میں پورے علاقے میں مانسون پہنچ جائیگا ۔ کل رات سے ہی دہلی میں بارشیں شروع ہوئیں وقفے وقفے سے بار ش ہوتی رہی ۔ محکمے موسمیات نے کہا کہ ممبئی کے کچھ علاقو ںمیں جن میں اندھیری ’ملاڑ شامل ہے میں زبردست بارش ہوئی او را س سے سڑکیں پوری طرح پانی میں ڈوب گئیں۔ محکمے موسمیات نے رائے گڑھ اور رتنا گیری علاقے میں زبردست بارش کی پیشین گوئی کی ہے اور لوگوں کو خبر دار کیا کہ وہ بنا کسی کام کے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔