TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -11 JUNE
نئی دہلی، 11 جون: دہلی سے چنئی کے لیے اڑان بھرنے والا انڈگو کا طیارہ صرف ایک گھنٹے کے بعد واپس دہلی ایئرپورٹ پر ہی لوٹ آیا۔ انجن میں خرابی کی وجہ سے طیارہ نے رات قریب 10 بج کر 39 منٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ ایئربس نے رات قریب 9 بج کر 46 منٹ پر اڑان بھری تھی۔ اس میں 230 مسافر سوار تھے۔تھوڑی دیر بعد ہی ایک انجن فیل ہوگیا اور طیارہ دہلی ایئرپورٹ پر لوٹ آیا۔ بتا دیں کہ دو انجن والا طیارہ ایک انجن کے بھروسے ہی بحفاظت لینڈ ہو سکتا ہے۔ یہ طیارہ ساڑھے 12 چنئی پہنچنے والا تھا۔ انڈگو کی طرف سے اس بارے میں کوئی آفیشیل بیان اب تک نہیں آیا ہے۔
دو پائلٹ سمیت طیارہ میں 231 مسافر سوار تھے۔ کسی بھی حادثے کو ٹالنے کے لیے ایمرجنسی لینڈنگ کا فیصلہ کیا گیا۔ بتا دیں کہ گذشتہ دنوں امریکہ جانے والے ایئر انڈگو کے طیارہ کو روس کے ایک گاؤں میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی تھی۔ اس کے بعد مسافروں کو کئی دن وہاں گزارنے پڑے۔پائلٹ کو ہوا میں ہی طیارہ کے انجن میں خرابی محسوس ہوئی تھی۔ اس کے بعد خطرہ نہ لیتے ہوئے فورا پاس کے ایئرپورٹ پر سگنل بھیجا گیا۔ مگدان ایئرپورٹ سے ایمرجنسی لینڈنگ کی ہری جھنڈی مل گئی۔ یہ طیارہ سان فرانسسکو جا رہا تھا اور اس میں 216 لوگ سوار تھے۔ بعد میں ایئر انڈگو نے متبادل راستہ نکالا اور مسافروں کو ان کے منزل تک بھیجا گیا۔