رافیل کے بعد بحر ہند میں سنائی دی سکھوئی کی گونج، ہندوستانی فضائیہ نے 8 گھنٹے طویل ٹرینگ آپریشن کو دیا انجام

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -10 JUNE

نئی دہلی ،10جون:بحر ہند میں آج گھنٹوں تک ہندوستانی جنگی طیارہ سکھوئی کی گونج سنائی دی جس نے دشمنوں کی نیند ضرور حرام کر دی ہوگی۔ سکھوئی 30 ایم کے ا?ئی جنگی طیارہ نے بحر ہند علاقہ میں مغربی سمندری ساحل پر طویل دوری کے حملوں کی پریکٹس کی۔ یہ پریکٹس 8 گھنٹے تک چلی۔ سکھوئی کے ذریعہ ہدف کو نشانہ بنائے جانے سے متعلق پریکٹس کو انتہائی اہم تصور کیا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سکھوئی-30 ایم کے ا?ئی نے الگ الگ زاویہ سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ ایسے مین ساحل سمندر کا دونوں علاقہ احاطہ میں ا? گیا۔ سکھوئی کے کئی فلیٹ نے گجرات کے ایک ایئربیس سے پرواز بھری تھی اور پھر خلیج عمان کے پاس ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔ انڈین ایئرفورس کے ایک افسر نے بتایا کہ اس درمیان جنگی طیارہ کی مڈ ایئر رفیولنگ بھی کی گئی۔ہندوستانی فضائیہ کا یہ ٹریننگ مشن چین کے لیے ایک اسٹریٹجک اشارہ ہے۔ چین لگاتار بحر ہند علاقہ میں اپنی رسائی بڑھا رہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 355 جنگی جہازوں اور ا?بدوزوں کے ساتھ چین اس علاقہ میں اپنا دبدبہ قائم کرنا چاہتا ہے۔ اسی کو نظر میں رکھتے ہوئے ہندوستانی فضائیہ نے رافیل اور سکھوئی کے ٹریننگ مشن کا منصوبہ بنایا تھا۔بہرحال، سکھوئی سے حملہ کی پریکٹس کیے جانے سے قبل رافیل نے بحر ہند میں 6 گھنٹے کی ٹریننگ انجام دی تھی۔ رافیل نے مغربی بنگال کے ہسیمرا ایئربیس سے پرواز بھری تھی اور اس کا ہدف شمالی انڈمان میں تھا۔ کامیابی سے نشانہ لگاتے ہوئے رافیل نے ٹارگیٹ کو نیست و نابود کر دیا تھا۔