TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -11 JUNE
گونڈہ،11جون: بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور ریسلرنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ جن کے خلاف کچھ خواتین پہلوانوں نے نازیب حرکتو ںکا الزام لگا یا ہے نے اعلان کیا کہ وہ ایک بار پھر اترپردیش کے کیسر گنج حلقے سے انتخاب لڑیں گے وہ یہاں ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔ خواتین پہلوانوں کے احتجاج کا ذکر نہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ملا مجھ کو محبت کا صلہ ’بے فا کہ کے میرا نام لیا جاتا ہے۔ اس کو رسوائی کسی کو کہاں تھی ،شہرت اپنی دبے ہونٹوں سے میرا نام لیا جاتا ہے‘ انہوں نے کہا کہ ان کے مخالفین ان کے خلاف طرح طرح کے الزامات لگا رہے ہیں۔ ان خواتین پہلوانوں نے برج بھوشن کے خلاف خلاف شکایت بھی درج کی ۔ اور یہ مطالبہ کیا کہ جب تک ان کے خلاف ایکشن نہ لیا جائے تو وہ اپنا احتجاج ختم نہیں کریں گے۔ حال ہی میں انہوں نے وزیراطلاعات انورگ ٹھاکر سے بھی ملاقات کی ۔ اور اس ملاقات کے بعد پہلوانوں نے اپنا احتجاج کچھ دنوں کے لئے ملتوی کردیا۔