زم ۔افرو ٹی۔10 نے پری ڈرافٹ پلیئر سلیکشن کا اعلان کیا، کھلاڑیوں کی نیلامی 2 جولائی کو

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -26 JUNE

ہرارے، 26 جون: ٹی ٹین گلوبل اسپورٹس کے تعاون سے زمبابوے کرکٹ کے زیر اہتمام زم ۔افرو ٹی۔10 کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی 2 جولائی کو ہوگی۔ نیلامی سے قبل، لیگ میں شامل پانچ فرنچائزی نے اپنے پری ڈرافٹ مارکی کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
ٹاپ آنرز کے لیے مقابلہ کرنے والی پانچ ٹیمیں ہرارے ہریکینز، جوبرگ بفیلوز، ڈربن قلندرز، بلاوایو بریوز اور کیپ ٹاون سیمپ آرمی ہیں۔ افتتاحی ایڈیشن 20 جولائی کو شروع ہوگا،جس کا شاندار اختتام 29 جولائی کو ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے تمام میچ ہرارے میں کھیلے جائیں گے۔
ٹیم کا ڈھانچہ
ہر ٹیم میں کم از کم 16 کھلاڑی اور کم از کم 6 زمبابوے کے کھلاڑی ہونے چاہئیں، جن میں سے ایک زمبابوے کے کھلاڑی کو ملک بھر میں ٹیلنٹ کی تلاش سے ابھرتے ہوئے پلیئر پول سے منتخب کیا جائے گا۔
ڈرافٹ سے پہلے، ایک فرنچائزی میں زیادہ سے زیادہ 4ٹاپ بین الاقوامی کھلاڑی ہو سکتے ہیں کیونکہ وہ پہلے سے دستخط شدہ کھلاڑی ہوتے ہیں۔ ڈرافت شروع ہونے سے قبل چاروں کا انتخاب اوراعلان کیا جائے گا۔ ہر ٹیم کی طرف سے پہلے سے دستخط کیے گئے سرفہرست بین الاقوامی کھلاڑیوں کی فہرست درج ذیل ہے—
پری۔ ڈرافٹ کھلاڑی
ہرارے ہریکینز – ایون مورگن، ایون لیوس، شاہنواز دہانی، رابن اتھپا۔
کیپ ٹاؤن سیمپ آرمی— بھانوکا راج پکشے، کریم جنت، رحمن اللہ گرباز، مہیش تیکشنا۔
ڈربن قلندرز – آصف علی، سسندا مگالہ، جارج لنڈے، حضرت اللہ زازئی۔
جوبرگ بفلیوز- یوسف پٹھان، مشفق الرحمن، ٹام بینٹن، نور احمد۔
بلاوایو بریوز — سکندر رضا، ایشٹن ٹرنر، ٹائمل ملز، بین میک ڈرموٹ۔
زمبابوے کرکٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر گیومور مکونی نے کہا،’’ہم زم۔ افرو ٹی۔10 کے افتتاحی ایڈیشن سے پہلے آخری مراحل میں ہیں۔ اس سے مجھے بہت خوشی ہورہی ہے، کیونکہ زمبابوے کے پورے کرکٹ خاندان کے لیے اس کھیل کو حقیقت بنتے دیکھنا ایک خواب رہا ہے، اور یہ ملک میں کھیل کی تاریخ کا ایک اہم لمحہ ہے۔ مجھے یقین ہے کہ شائقین پہلے دن کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں‘‘۔
ٹی ٹین گلوبل اسپورٹس کے بانی اور چیئرمین نواب شاجی الملک نے کہا،’’حالیہ دنوں میں زمبابوے میں ٹی۔10 کو لانا ہمارے ایجنڈے میں سرفہرست رہا ہے، اور ہم افتتاح سے قبل ڈومیسٹک سطح پر ٹورنامنٹ کی کارکردگی سے بہت مطمئن ہیں۔ یہ کھیل کی تاریخ کا سنہری دن ہے، پلیئر ڈرافٹ کا دن ایک اور تاریخی دن ہوگا۔ ہم چیزوں کے شروع ہونے اور ہرارے میں بہترین کھلاڑیوں کا خیرمقدم کرنے کا انتظار نہیں کر سکتے‘‘۔