TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -10 JUNE
فلم آدی پروش’ 16 جون کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ جب فلم کا پہلا ٹیزر ریلیز ہوا تو بہت سے لوگوں نے وی ایف ایکس، کرداروں، اداکاروں کے لک کو لے کر سوالات اٹھائے۔ اب ساوتھ کی اداکارہ کستوری شنکر نے فلم میں اداکاروں کے لککو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
فلم کا پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کستوری نے کہا، ’’آدی پروش میں پربھاس بھگوان شری رام کا کردار ادا کر رہے ہیں لیکن رام کے بجائے پربھاس مہابھارت کے کرن کی طرح نظر آتے ہیں… بھگوان رام اور لکشمن کو مونچھوں کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔ یہ کون سی روایت ہے؟ ماضی میں کئی بڑے اداکاروں نے بھگوان رام کا کردار ادا کیا ہے ۔ مجھے لگتا ہے کہ پربھاس اس فلم میں کرن کی طرح نظر آتے ہیں نہ کہ رام کی طرح ‘‘۔
فلم ’آدی پروش‘ 16 جون کو سینما گھروں میں دستک دے گی ۔ فلم میں پربھاس کے علاوہ کریتی سینن، سنی سنگھ، سیف علی خان اور دیودت ناگ بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کے حال ہی میں ریلیز ہونے والے ٹریلر اور گانوں کو شائقین کی جانب سے اچھا ردعمل ملا ہے۔