سعودی عرب میں ساڑھے 4 لاکھ کی منشیات کی گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -10 JUNE

ریاض،10جون : سعودی عرب نے الحدیدہ زمینی سرحدی کراسنگ کے ذریعے مملکت میں کیپٹاگون گولیاں سمگل کرنے کی دو کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے۔زکوۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی (ZATCA) نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا کہ ملزموں نے دو گاڑیوں کی سیٹوں اور کمپارٹمنٹس کے اندر منشیات چھپا رکھی تھی۔ یہ افراد 4 لاکھ 66 ہزار 326 کیپٹاگون گولیاں سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔پہلی کوشش کے دوران کسٹم حکام نے ایک ٹرک میں چھپائی گئی 3 لاکھ 65 ہزار 166 کیپٹاگون گولیاں ضبط کرلیں۔ مبینہ طور پر سمگلروں نے منشیات کو ٹرک کے اندر ڈبوں میں چھپا رکھا تھا۔ یہ ڈبے خاص طور پر سمگلنگ کے لیے بنائے گئے تھے۔ دوسری کوشش کو بھی ناکام بنا دیا گیا جس میں سمگلروں نے دوسرے ٹرک کے بیڈ کے فرش کے اندر چھپائی گئی ایک لاکھ ایک ہزار 160 کیپٹاگون گولیاں لانے کی کوشش کی تھی۔ اسمگلنگ کی کوشش میں ملوث ہونے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔کیا گیا جب کہ حکام گولیوں کے منصوبہ بند وصول کنندگان کی گرفتاری کے لیے کام کر رہے تھے۔ اگرچہ یہ واضح نہیں کیا گیا کہ سمگلر کہاں سے آ رہے تھے لیکن حدیدہ زمینی سرحدی کراسنگ اردن سے ملتی ہے۔