TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –25 JUNE
ریاض،25جون :سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے معاون وزیر دفاع برائے ایگزیکٹو امور ڈاکٹرخالد بن حسین البیاری کے ہمراہ حج کے موقعے پر سکیورٹی کی صورت حال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے حج سیزن میں شریک مسلح افواج کی یونٹس کا دورہ کیا اور اس موقعے پر تیاریوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے دورے کا آغاز مشعر عرفات ہوائی اڈے پر فضائیہ کے دستے کا معائنہ کرنے سیکیا۔اس موقعے پر حج مشن میں شریک مسلح افواج کے یونٹس کے کمانڈر میجر جنرل خالد بن سعید الشیبہ اور مسلح افواج کے متعدد افسران نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقعے پر مسلح افواج کی طرف سے حج کیموقعے پرامن وامان برقرار رکھنے کے لیے کی گئی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔اس کے بعد چیف آف دی جنرل اسٹاف نے میدان عرفات میں حج مشن میں حصہ لینے والے یونٹس کا دورہ کیا جہاں انہیں حج سے متعلق ذمہ داریوں پر پیشرفت، کاموں اور انہیں تفویض کردہ سکیورٹی پلانز کے بارے میں بتایا گیا۔انہوں نے عرفات میں وزارت دفاع کے ہیلتھ سروسز کے فیلڈ ہسپتال کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں ہسپتال میں دستیاب طبی سامان اور آلات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔چیف آف دی جنرل سٹاف کو مسلح افواج کے جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے مذہبی امور کی طرف سے فراہم کردہ مذہبی سرگرمیوں سے متعلق تیاریوں اور آلات اور وزارت دفاع اور اتحادی ممالک کے عازمین حج کے مقامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔انہوں نے اپنے دورے کے اختتام پر حج میں شریک مسلح افواج کے یونٹوں کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کرکے کیا اور عازمین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں بریفنگ بھی سنی۔انہوں نے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے اس سال حج مشن میں شرکت کرنے والے وزارت دفاع کے ملازمین کو مبارکباد اور ان کی طرف سے تہنیتی پیغام پہنچایا۔