سمر کیمپ کے کامیابی میں تعلیم مرکز اور ٹولہ سیوک کا کردار قابل تحسین ہے – نوڈل آفیسر گلزار باغ

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -19 JUNE

پٹنہ گلزار باغ- پرائمری اسکول  نیا گاؤں و گلزار باغ کے تعلیمی رضاکار اور ٹولہ سیوک کے ذریعے  محمد معظم عارف و آفیسر گلزار باغ سکری گلی اردو اسکول نے یوم نجات غلامی  شاندار اہتمام کیا ۔ اس موقع پر جناب عارف نے بتایا یا کہ تعلیم  سب سے اعلی ذریہ ھےغلامی سے نجات پانے کے لیے ۔ جناب عارف نے  آگے مزید بتایا کہ بغیر مطالعہ کے  غلامی سے نجات  پا نا ممکن نہیں  ہے اس لئے ضرورت اس بات کی ہے  کہ ہر کسی  کو   تعلیم حاصل کرنے کی  کوشش کرنی چاہیے۔ تعلیمی مرکز کی تعلیمی رضاکار محترمہ تبسم پروین نے بتایا کہ 19 جون 1865 کو ٹیکساس میں یہ یوم منایا گیا۔۔ ڈیڑھ صدی گزرنے کے بعد بھی پورے امریکہ میں لوگ اس دن کو بڑی خوشی اور جوش و خروش کے ساتھ مناتے ہیں۔ اس دن کو وفاقی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ تعلیمی رضاکار مسز نجمہ تبسم نے بچوں کو بتایا کہ پہلے لوگ غلامی کی زندگی بسر کرتے تھے لیکن بعد میں غلامی کا خاتمہ کر کے تمام لوگوں کو آزادی اور مساوات کا حق دیا گیا۔ مسز غزالہ پروین نے بچوں کو بہت زیادہ پڑھ کر عظیم آفیسر بننے کی ترغیب دی۔ جناب عارف نے سمر کیمپ 2023 کی کامیابی کا سہرا تعلیمی مرکز  کے کارکنوں کو دیا۔ انہوں نے بتایا کہ جہاں کہیں بھی تعلیمی مرکز یا ٹولہ سیوک کام کر رہے ہیں وہاں کی کارکردگی بہترین ہے۔ اس سنٹر میں پڑھنے اور تفریحی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ صفائی کا بھی بہترین انتظام دیکھنے کو ملا۔ اس مرکز میں کام کرنے والے رضاکار شیام بالک کمار تانیہ کماری رسوئیا دھرم شیلا دیوی کا کام بھی قابل ستائش ہے۔