سملی پٹنہ سیٹی میں مفت دانٹ جانچ کیمپ میں سیکڑوں لوگوں نے اپنے دانتوں کی جانچ کرائی

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -26 JUNE

پٹنہ سیٹی 26جون ( ذوالقرنین)   بہار کے مشہور  و معروف امراض دانت کے ماہر ڈاکٹر پرفل کمار کے ذریعہ سملی شریف بھٹی پٹنہ سیٹی میں مفت کیمپ لگایا گیا ۔جس میں سیکڑوں غریب مرد  وخواتین بچے بورڑھے لوگوں  نے اپنے دانتوں کا مفت کیمپ میں جانچ کرایا ۔اس موقع پر ڈاکٹر پرفل کمار کے ذریعہ غریبوں کے لئے دانتوں کا  پیسٹ ماؤتھ واش اور امراض د انت سے متعلق دوا بھی مفت میں تقسیم کیا۔  وہیں ڈاکٹر پرفل کمار نے کہا کہ اس وقت سب سے زیادہ بڑھتے پان تمباکو گٹکھا کے استعمال سے دانتوں میں خطرناک بیماری سے لوگ متاثر ہیں ۔ساتھ ہی ڈاکٹر صاحب نے لوگوں سے کہا کہ دانتوں کی دونوں وقت لگاتار صفائی کریں ۔دانتوں میں کھولر یا دانت کےہلنےپر دانت کے ڈاکٹر سے رابطہ کریں تاکہ علاج وقت پر کم خرچ میں کیا جا سکے ۔اس موقع پر سماجی کارکن و کانگریس کے رہنما راج کمار راجن پپوترویدی ،اشوک یادو ،بھگوان پرساد ورما، انجو گپتا،  راج  ورما، روی شنکر ورما، رینو رنجن،پشپا کماری، محمد طالب، ستیش یادو، شنکر پاسوان، وشوجیت یادو،گھنشیام  شرما، اشوک و دیارتھی ، سردار چندرپال سنہا ،وغیرہ موجود تھے۔