سچن اور میرے درمیان اختلافات پارٹی کا اندورنی معاملہ :اشوک گہلوت

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -10 JUNE

نئی دہلی ،10جون:راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے کہا کہ ان کے ساتھی سچن پائلٹ کے ساتھ اختلافات پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے اور امید ظاہر کی کہ وہ الیکشن میں متحد ہو کر کام کریں گے تا کہ پارٹی کو جیت دلا سکیں۔ اشوک گہلوت نے کہا کہ حال ہی میں انہو ںنے سچن پائلٹ کے ساتھ دہلی میں بات چیت کی او را سکے علاوہ راہل گاندھی ،کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے اور دوسرے رہنما دونوں رہنمائوں کے ساتھ تال میل بنائے رکھے ہیں انہوں نے کہا کہ اس بارے میں وہ زیادہ نہیں کہنا چاہتے ہیں او رجب ہم دوبارہ بیٹھے گے تو غلط فہمیاں دورہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا وہ سچن پائلٹ کے اس مانگ کو ماننے کے لئے تیار ہے کہ سابق وزیرعلی وسندراراجے سندھیا کے خلاف کارروائی کرے۔ جو بھی ان کے خلاف الزامات ہیں وہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔ اگر کوئی مجھے اس کے علاوہ بھی کسی چیز کے بارے میں آگاہ کرے تو میں کارروائی کرنے کے لئے تیار ہیں۔ حال ہی میں یہ بات سامنے آئی کہ وسنداراجے اور کچھ بی جے پی رہنمائوں نے اشوک گہلوت کی حکومت کو بچا یا جب سچن پائلٹ نے ان کے خلاف بغاوت کی ۔ مسٹر گہلوت اور سچن پائلٹ حال ہی میں چار گھنٹے تک ملے جہاں مرکزی قیادت کی موجوگی میں انہوں صلاح وصفائی کی ۔ 2018سے دونوں رہنما ایک دوسرے کے خلاف ہیں۔ الیکشن جیتنے کے بعد سچن پائلٹ وزیراعلی کے دعویدار تھے اور بعد میں انہیں نائب وزیراعلی کے عہدے کے لئے منایا گیا ۔ 2020میں سچن پائلٹ اپنے 20ممبران اسمبلی کے ساتھ اشوک گہلوات کی حکومت کے خلاف آواز بلندی جس سے ان کی حکومت گرنے کا امکان پیدا ہوا لیکن وزیراعلی نے اپنی حکومت عملی کو بچا لیا ۔