TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -26 JUNE
جج کے والدسمیت تین افرادکی موقع پر ہوئی موت، جج سمیت 4 افراد شدیدزخمی
سہرسہ/26 جون (سالک کوثر امام) ضلع کے سمری بختیارپورتھانہ حلقہ کے بھٹونی گاؤں کے پاس قومی شاہراہ پرآج علی الصبح ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں جج کے والد سمیت تین افرادکی موقع پر دردناک موت ہوگئی اورچارافرادشدید زخمی ہوگئے۔ موصولہ ذرائع کے مطابق بانکاضلع میں سول جج کے عہدہ پرفائز پرپھل کماراپنے سالہ کی رسم تلک میں شرکت کر مدھے پورہ ضلع کے شہزادپورگاؤں سے اپنے اہل خانہ کے ساتھ اپنے گاؤں سرڈیہہ واپس آرہے تھے۔ اسی دوران آج پونے پانچ بجے صبح بھٹونی پنچایت کے ٹینگرا موڑ کے پاس قومی شاہراہ پرایک پل سے ٹکڑاکران کی گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی پیش آیا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔مرنے والوں میں جج کے 65 سالہ والد رنجیت کمار سنگھ، 60 سالہ چچا نارد پرساد سنگھ اور 45 سالہ چچازاد بھائی سچن کمار سنگھ شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 4 افراد شدید زخمی ہیں۔ حادثے کے بعد مقامی لوگ موقع پر جمع ہوگئے اور زخمیوں کو سہرسہ اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ وہیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہیوبختیارپور پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کو کرین کی مدد سے گڑھے سے باہر نکالا گیا، جبکہ لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال بھیج دیا گیا۔