صغریٰ کالج میں بدعنوانی سے پاک ماحول میں بی سی اے کا امتحان شروع

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –27JUNE      

بہار شریف (محمددانش) طے شدہ پروگرام کے مطابق صغریٰ کالج میں بی.سی.اے، بی.بی. اے و بلس امتحان آج سے شروع ہو گیا جو آئندہ 10 جولائی تک چلے گا۔ کالج انتظامیہ کی سخت نگرانی میں لیا جانے والا ان سبھی سبجیکٹوں میں کل 1055 امتحان دہندگان شریک امتحان ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں مذکورہ کالج کے پرنسپل جمال احمد نے بتایا کہ مذکورہ امتحان مولانا مظہر الحق عربی فارسی یونیورسٹی کے تحت لی جاتی ہے۔ اور یہاں نالندہ، نوادہ،شیخ پورہ اضلا کے طلبہ و طالبات کا سینٹر ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ضابطہ کے مطابق سبھی امتحان دہندگان کی پوری تلاشی کے بعد امتحان ہال میں داخلہ دی جاتی ہے۔ اسی طرح مذکورہ کالج کے سیکرٹری ایم. بی شہاب الدین نے بتایا کہ ہمارے کالج میں مذہب و ذاتی سے اوپر اٹھ کر فرائض انجام دئے جاتے ہیں۔ طالب علموں کی بہتر تعلیم کے لئے ہر ممکن سہولیات مہیا کرائی جاتی ہے اور ہمارے کالج میں جس کورسیز کے تحت امتحان مراکز بنایا جاتا ہے مستعدی کے ساتھ کالج انتظامیہ اپنی ذمہ داری نبھانے کا کام کرتی ہے۔ ایک سوال کہ جواب میں سیکرٹری موصوف نے کہا کہ جب تک میں سیکریٹری کے عہدے پر فائز ہو تب تک نہ صرف کالج کی ترقی کے لیے موثر اقدامات اٹھاتا رہوں گا بلکہ کالج کو نظر بد سے بچانے کے لیے اپنی آخری سانس تک قربانی دیتا رہوں گا۔ بہرحال مذکورہ امتحان کو کامیاب بنانے کی غرض سے امتحان کنٹرولر سمائیل حسن، فضیل گیلانی، شکیل احمد، فیضان الحق، رخسار رانی وغیرہ تن من سے اپنے فرائض کو بخوبی انجام دیتے نظر ائے۔