عظیم اتحاد کے سبھی دلوں کی ایک نسشت کانگریس ضلع صدر کی صدارت میں ان کی رہائشگاہ پر منعقد کی گئ

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –8 JUNE

بھاگلپور( منہاج عالم) عظیم اتحاد کے ریاستی سطحی لیڈران کی ہدایت کے مطابق  عظیم اتحاد کے سبھی  دلوں کی ایک مشترکہ  نسشت ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر انجنئر پرویز جمال کی صدارت میں ان کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئ . نسشت میں مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف اور بے روزگاری مہنگائ ذات پر مبنی مردم شمای آئینی تنظیموں  کا بے جا استعمال آئین پر حملہ غریبوں دلیتوں کے رہائشی کوٹا  و خوردنی اشیاء  میں کٹوتی   وغیرہ کی مخالفت میں آئںندہ 15  جون کو ضلع ہیڈ کوارٹر میں احتجای مظاہرہ کرنے کا فیصلہ لیا گیا .ضلع صدر پرویز جمال نے بتایا کہ 10جون کو سبھی بلاک ہیڈ کوارٹر میں عظیم اتحاد میں شامل سبھی سیاسی پارٹیوں کی میٹنگ رکھی گئ ہے جس میں دھرنا کو لیکر   13اور 14 جون کو  بلاک سطح پر  دھرنا دیا جائے گا اور  مائکنگ کے ذریعہ 15  جون کو دھرنا میں شامل ہونے کے لئے  تشہیر کیا جائے گا  ضلع سطح کے سبھی نمائندہ  اپنے اپنے بلاک صدر کی مدد کریں گے .انہوں نے کہا کہ سبھی بلاک میں عظیم اتحاد کا بینر پوسٹر رہے گا .بلاک میں کی گئ کارگزاری کی جانکاری ضلع کمیٹی کو دیں گے .مختلف مطالبات کو لیکر  احتجاجی مظاہرہ میں وی ڈی او کو کاغذات سونپا جائے گا .نسشت میں ضلع کانگریس کمیٹی کے  صدر انجنئر پرویز جمال جنتا دل یو کے ضلع صدر وپن بہاری سنگھ سی پی آئ کے ضلع صدر بالیشور گپتا سی پی ایم کے دسرتھ پرساد ساہ مالے ضلع سکریٹری وندیشوری منڈل ہم پارٹی کے ضلع صدر اشوک رجک مکیش مکت منوہر ویشوجیت کشواہا اسلم خان للن سنگھ منجیت ٹھاکر وغیرہ موجود تھے.