TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –23 JUNE
دبئی،23جون:متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ سے قبل 1500 سے زیادہ قیدیوں کو معافی دے کر رِہا کرنے کا اعلان کردیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق وزیراعظم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے دبئی کی جیلوں سے مختلف قومیتوں کے 650 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا جبکہ صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے بھی عید الاضحیٰ سے قبل 988 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے۔دبئی کے اٹارنی جنرل عصام عیسیٰ الحمیدان نے کہا ہے کہ شیخ محمد کا یہ حکم قیدیوں کے اہلخانہ میں خوشیاں بانٹنے، انہیں ایک نئی زندگی شروع کرنے اور معاشرے میں دوبارہ ضم ہونے کا موقع فراہم کرنے کی خواہش کا مظہر ہے۔عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای میں ہر سال رمضان المبارک اور عیدالاضحیٰ سے قبل معمولی جرائم میں جیلوں مں بند سیکڑوں قیدیوں کو معافی کے بعد رہا کیا جاتا ہے۔