عید الاضحی کے ضمن میں جمعیۃ علماء کے وفد نے جالنہ پولیس سپرنٹنڈنٹ سے ملاقات کی

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -26 JUNE

جالنہ 26؍جون : آج جمعیۃ علماء ارشد مدنی جالنہ کے نمائندہ وفد عید قرباں اور اس کے ضمن میں بہت سی پیش آمدہ باتوں کے سلسلہ میں ضلع جالنہ کے ایس پی تشار دوشی سے ملاقات کی،پولیس سپرنٹنڈنٹ تشار دوشی نے جمعیۃ علماء کے وفد نے عیدالاضحی کے سلسلہ میں مسلم تنظیموں کی جانب سے جو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے سلسلے میں ضروری اور مناسب اقدامات کئے ہیں ان کی تفصیل بتائی،
اس کے ضمن میں برداران اسلام کی طرف سے جو تعاون مل رہا ہے اور قوی امید ہے کہ مسلمان عید الاضحی سے متعلق تمام امور کو قانونی دائرہ میں رہ کر انجام دیں گے، اس سے بھی موصوف کو باخبر کیا،
جمعیۃ علماء نے ان سے کہا کہ ایسے مواقع پر شرپسندوں کی ناپاک حرکتوں پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے، جانوروں کی غیر پکڑ دھکڑ سے مسلم سماج میں تشویش پائی جارہی ہے جو مناسب نہیں ہے،پولیس سپرنٹنڈنٹ نے نمائندہ کی وفدکی پیش کردہ تمام باتوں کو غور سے سنا اور جمعیۃ علماء ماحول کو مامون و پر امن بنائے رکھنے میں قابل قدر کوششیں کررہی ہے اس پر خوشی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں تہوار ہندو مسلم مل کر منائیں، کسی کو کسی سے تکلیف نہ ہو، صفائی و ستھرائی کا خیال رکھیں،دونوں سماج کے لوگ ایک دوسرے کے جذبات کا خیال رکھیں، تہوار سے متعلق حکومت کے قوانین کی پاسداری کی جائے، کوئی ناگہانی واقعہ پیش آتا ہے تو ہم لوگوں سے فوراً رابطہ کریں ماحول کو پرامن و پرسکون بنائے رکھنے میں تعاون کریں، غیرضروری خوف، تشویش اور خدشات پیدا کرنے کی ضرورت نہیں ہے، غلط فہمی سے یا غلط فہمی پیدا کرنے سے پرہیز کریں۔
جمعیۃ علماء کے وفد نے ایس پی تشار دوشی کے حال میں بحثیت سپریڈنٹ پولیس کی حیثیت سے جالنہ آنے پر ان کا استقبال و خیر مقدم کیا،جمعیت علماء ضلع جالنہ کے وفد میں مولانا سید نصراللہ حسینی سہیل ندوی صدر جمعیت علماء ضلع جالنہ، محمد ایوب خان جنرل سیکرٹری جمعیت علماء ضلع جالنہ، محمد افتخار الدین نائب صدر جمعیت علماء ضلع جالنہ، مولانا عیسیٰ خان کاشفی صدر جمعیت علماء شہر جالنہ، عارض خان ایوب خان، سید فضیل حسینی، و دیگر ارکان جمعیت علماء موجودہ تھے،یہ خبر محمد ایوب خان جنرل سیکرٹری جمعیت علماء ضلع جالنہ نے اپنے پریس نوٹ کے ذریعہ دی ہے۔