فضل الرحمن كے چھوٹے بھائی ڈاکٹر سیف الرحمن بیسٹ میڈیکو ایوارڈ سے سرافراز کیے گئے

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –22 JUNE

دربھنگہ(فضا امام) 22 جون:-دربھنگہ ضلع کے نرائن پور گاؤں کےرہنے والے ماسٹر لطف الرحن رحمہ اللہ کے چھوٹے صاحبزادے اورسی ایف اے فضل الرحمن کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر سیف الرحمن کو دلی میں ہوٹل لی میریڈین میں ایک پروقار تقریب میں “بیسٹ میڈیکو ایوارڈ” سے سرفراز کیے گئے. FAIMACON کے ذریعہ ڈاکٹر سیف الرحمن کو National Health Excellence کے طور پر یہ Best Medico ایوراڈ دیا گیا ہے. یہ ایوارڈ حکومت دلی کے وزیر صحت نے ڈأکٹر موصوف کو گزشتہ ۱۸ جون کو فائماکان کی نہایت شاندار تقریب میں دیا گیا ۔نوجوان ڈاکٹر کی طبی خدمات کو وزیر موصوف، دوسرے ڈاکٹروں اور میڈیکل ڈاکٹروں کی تنظیم FAIMACON نے خوب سراہا اوراس بات کی امید ظاہر کی ہے کہ ڈاکٹر ڈاکٹر سیف الرحمن اپنی خدمات یوں ہی جاری وساری رکھیں گے۔ڈاکٹر سیف الرحمن کی اس کامیابی پر چوطرفہ مباکبادیوں کا سلسلہ جاری ہے, سیف الرحمن کی والدہ حبیبہ رحمانی نے اپنے بیٹے کی اس کامیابی کو خاندان کے لیے فخر کی بات قرار دیا ہے.علاقہ میں ڈاکٹر سیف الرحمن کی کامیابی پر خوشی کا ماحول ہےاور گاؤں میں سب لوگ مبارکباد پیش کررہے ہیں۔