فوج ہی میں پاکستا ن کے اصل حکمران :عمران خان

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -12 JUNE

اسلام آباد،12جون:سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں فوج ہی سب سے زیادہ طاقتور ہے اور فیصلہ سازی میں ان کا رول رہتا ہے۔ آج عدالت میں پیشی پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹبشلشیمنٹ ہی پاکستان کے قضا قدر کے مالک ہیں اور وہی حکومتوں کو چلا تے ہیں۔ پچھلے ڈیڑھ سال سے عمران خان نے پاکستانی فوج کے خلاف زبردست مہم چلائی اور کہا کہ فوجی سربراہ ملک سب سے طاقتور انسان ہے انہو ںنے کہا کہ وہی حکومت کی ڈوریاں کھیچ رہا ہے۔ عمران خان ہمیشہ کہتے رہے کہ فوج نے ہی ان کو بے دخل کیا ہے۔ اور ان کی جگہ بدعنوان لیڈروں کو ہم پر مسلط کیا ۔ پورے ملک کو پتہ ہے کہ پاکستان میں کس کا راج چل رہا ہے۔ اورملک میںآج کل جو کچھ ہورہا ہے وہ انہیں کے کہنے پر ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پارٹی کے لوگوںکے خلاف جو زیادتیاں کی گئیں ہیں وہ سبھوں کو پتہ ہے۔ جب عمران خان عدالت پہنچے تو ان کو زبردست سیکورٹی میں رکھا گیا تھا ۔ عمران خان نے کہا کہ سیکورٹی اہلکاروں نے ان کے گھر پر دھاوابول دیا اور گھر کے دروازے توڑ ڈالے عورتوں کی بے عزتی کی گئی جو گھر کے ملازم ہیں انکو بھی بخشا نہیں گیا ۔ اس دوران پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیرخارجہ بلاول بھٹونے کہا کہ عمران خان فوج سے ناراض ہیں کیونکہ وہ انکی حمایت نہیں کرتے ہیں۔ پچھلے اپریل سے فوج نے یہ اعلا ن کیا کہ وہ سیاست سے دور رہیں گے اور کسی سیاسی جماعت کا حمایت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ فوج کی سیاست میں مداخلت کی مخالفت کی ہے۔ لیکن عمران خان فوج کے مدد سے ہی آئے اور وہ ان کی پارٹی کی حمایت چالو رکھتے ۔