ماہرین نے اڈیشہ میں ہوئے ٹرین حادثہ کے 5 ممکنہ اسباب سے اٹھایا پردہ، اعلیٰ سطحی جانچ کا انتظار

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –3   JUNE

بھونیشور،3جون: اڈیشہ میں پیش آئے خوفناک ٹرین حادثہ کو لے کر حکومت اور ریل انتظامیہ پر کئی طرح کے سوال اٹھ رہے ہیں۔ تین ٹرینوں کے ا?پس میں متصادم ہونے کا واقعہ حیران کرنے والا ہے۔ مرکزی وزیر ریل اشونی ویشنو نے بھی اس حادثہ پر حیرانی اور فکر کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے اعلیٰ سطحی جانچ کا حکم بھی دے دیا ہے جس کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ لیکن کچھ ریل ایکسپرٹس نے اس حادثے کے پیچھے موجود اہم وجوہات بیان کیے ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ تکنیکی خامیاں اور بداحتیاطی سینکڑوں مسافروں کے لیے مہلک ثابت ہوئیں۔ ا?ئیے نظر ڈالتے ہیں حادثہ کے ان 5 ممکنہ اسباب پر جن کی طرف ماہرین نے واضح اشارہ کیا ہے۔درجہ حرارت: ریل ایکسپرٹ نے پانچ اسباب میں سے سب سے پہلا سبب درجہ حرارت بتایا ہے۔ جب گرمی کے موسم میں درجہ حرارت 40 ڈگری کے پار چلا جاتا ہے تو ریل کی پٹریاں زیادہ خطرناک ہو جاتی ہیں۔ دن کے وقت میں پٹریاں پھیلتی ہیں، اور رات میں ٹھنڈ کے سبب سکڑتی ہیں۔ اس پھیلاو? اور سکڑن کے سبب ریل کی پٹریوں میں دراڑیں ا? جاتی ہیں۔ یہ اڈیشہ ٹرین حادثہ کی وجہ ہو سکتی ہے۔ٹیکنالوجی فیل ہونا: ’کوچ‘ (ڈھال) ہندوستانی ریل ٹریک میں استعمال کیا جانے والا ایک ڈیوائس ہے، جو ایک ٹرین کو ایک طے دوری پر رکنے میں مدد کرتا ہے۔ اگر کوئی ٹرین یکساں ٹریک پر ا?تی ہے تو ا?ٹومیٹک بریکنگ سسٹم نافذ ہو جاتا ہے اور ٹرین رک جاتی ہے۔ شاید اڈیشہ کے بالاسور میں ایسا نہیں ہو سکا اور ٹرین حادثہ کا شکار ہو گئی۔سگنلنگ فیلیور: ریل ماہرین نے تیسری ممکنہ وجہ سگنلنگ فیلیور بتایا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نیشنل ریل ٹریک میں سگنلنگ خود بخود ہوتی ہے، پھر بھی سگنل ا?پریشن میں فیلیور یا سافٹ ویئر کی خرابی کے سبب سگنل فیل ہو سکتے ہیں۔ ایسا ہونے سے دو ٹرینیں ایک ہی لائن پر ا? سکتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق لوکوموٹیو پائلٹ دوسری ٹرین دیکھتا ہے اور وہ ایمرجنسی بریک لگاتا ہے، لیکن ہائی اسپیڈ ٹرین ہونے کے سبب حادثہ ہو جاتا ہے۔فش پلیٹ میں خامی: اڈیشہ ٹرین حادثہ کی ایک بڑی وجہ فش پلیٹ میں خامی ہو سکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فش پلیٹ دو پٹریوں کو جوڑتی ہے۔ اگر فش پلیٹ کھلی رہتی ہے یا فش پلیٹ کا پینچ کھلا رہتا ہے تو پٹری ڈھیلی ہو جاتی ہے اور حادثہ کی وجہ بنتی ہے۔ٹیرر اینگل: ماہرین حادثہ کی ایک ممکنہ وجہ دہشت گردی کو بھی بتا رہے ہیں۔ دراصل اڈیشہ، مغربی بنگال، چھتیس گڑھ، ا?ندھرا پردیش اب بھی ماو?نواز متاثرہ علاقے ہیں۔ اگر کوئی ٹریک کی فش پلیٹ کھول دیتا ہے تو ٹرین خود ہی پٹری سے اتر جائے گی اور حادثہ پیش آئے گا۔ ماہرین نے گنیشوری ٹرین حادثہ کی مثال بھی پیش کی۔ اس حادثہ میں تقریباً 100 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔