ما یا وتی نے اپوزیشن میٹنگ میں شرکت کرنے سے انکار کردیا

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –22 JUNE

لکھنو،22جون:سابق وزیراعلی اور بہوجن سماج پارٹی کی رہنما ما یا وتی نے کہا کہ وہ اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے پٹنہ میں بلائے گئے میٹنگ میں شمولیت نہیں کریں گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس میٹنگ کا دلوں کو نہیں جوڑنا بلکہ صرف ہاتھ ملا نا ہے۔ ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے غربت اور مہنگائی بڑھ گئی ہے۔ مذہبی نفرت پھیلا ئی جا رہی ہے۔ ما یا وتی نے کہا کہ بی جے پی اور کانگریس بابا صاحب آمبیڈیکر کے بنائے ہوئے آئین کی پاسداری نہیں کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر یہ ہوتا کہ اپوزیش اتحاد کی میٹنگ سے پہلے پارٹی رہنمائوں سے صلاح ومشورہ کیا جاتا ۔ ہم بغل میں چھری او رمنھ میں رام رام کی بات کرتے ہیں۔ بہار کے وزیراعلی نتیش کمار نے تمام اپوزیشن جماعتوں کو میٹنگ بلائی ہے تا کہ لوک سبھا انتخابات کے لئے بی جے پی کے خلاف اپوزیشن اتحاد قائم کیا جائے۔ اس میٹنگ میں کانگریس کے علاوہ سماج وادی پارٹی ،عام آدمی پارٹی اور ترنمول کانگریس میں بھی شرکت کررہے ہیں ما یا وتی کے بیان سے یہ لگا رہا ہے وہ اس بات سے خوش نہیں ہے کہ انہیں اس میٹنگ میں شرکت کے لئے اہمیت نہیں دی گئی۔ بھارت راشٹر یہ سمیتی اور بیجو جنتا دل نے اس میٹنگ میں شرکت نہیں کررہے ہیں۔