محکمہ موسمیات نے آج گجرات میں انتہائی شدید بارش کی پیشگوئی کی

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –28JUNE      

نئی دہلی،28جون: محکمہ موسمیات نے آج گجرات خطے میں شدید ترین بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ وہیں مشرقی راجستھان، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، گوا، مہاراشٹر، ساحلی کرناٹک اور کیرالہ میں بھی شدید سے شدید ترین بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جنوبی مغربی مانسون اَب بحیرہ عرب کے شمالی حصے میں آگے بڑھتے ہوئے گجرات اور راجستھان کے کُچھ علاقوں میں پہنچ گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ جنوب مغربی مانسون کے راجستھان، ہریانہ اور پنجاب کے باقی حصوں میں اگلے دو دنوں میں پہنچنے کیلئے حالات سازگار ہیں۔ اگلے پانچ دنوں کے دوران بھارت شمال مغربی، وسطی اور مغربی حصے میں مانسون کے فعال رہنے کا امکان ہے۔